لازوال ڈیسک
جموں؍؍آزادی کا امرت مہوتسو کی جاری پندرہ روزہ تقریبات کے ایک حصے کے طور پر اسٹیٹ ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے میری مٹی میرا دیش کے تھیم کے تحت مختلف تہواروں کا اہتمام کیا۔جموں صوبیمیں ان تقریبات کے تحت آج ڈپٹی کمشنر آف سٹیمپس کے دفتر نے اپنے احاطے میں پتنگ بازی کی تقریب کا انعقاد کیا جس میں آزاد ہوا کی آزادی کے جوہر، اعلیٰ مقاصد اور کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا۔اس موقع پرایڈیشنل کمشنر اسٹیٹ ٹیکسز نمرتا ڈوگرہ اس تقریب کی مہمان خصوصی تھیں۔ اس موقع پر نمرتا ڈوگرا نے ایک عمارت کا افتتاح بھی کیا۔اس تقریب میں ریاستی ٹیکس محکمہ کے افسران کے ساتھ ان کے اہل خانہ، ای اسٹامپ وینڈرز اور ایس ایچ سی آئی ایل کے افسران بشمول سینئر ایریا منیجر (جے اینڈ کے) سریندر بھاٹیہ نے شرکت کی۔