وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے تجویز کو منظوری دی
لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جموں و کشمیر اور لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں، چار مزید نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) یونٹوں کو قائم کرنے کی تجویز کو منظوری دی ہے۔ اس منظوری میں ادھم پور (جے اینڈ کے) کپواڑہ (جے اینڈ کے) اور کرگل (لداخ) میں ایک ایک مخلوط (بوائز اینڈ گرلز) آرمی بٹالین اور ادھم پور (جے اینڈ کے) میں ایک ایئر اسکواڈرن شامل ہے۔نتیجتاً، موجودہ 27870 کیڈٹس کے علاوہ، جموں و کشمیر اور لداخ میں افرادی قوت میں 12860 کا اضافہ ہوگا، جو کہ 46.1 فیصدکا اضافہ ہے۔ فی الحال، ڈائریکٹوریٹ کے دو گروپ ہیڈ کوارٹر ہیں، جن میں کل 10 این سی سی یونٹ ہیں، جو تینوں جغرافیائی خطوں کا احاطہ کرتے ہیں۔ اس توسیع سے خطے کے نوجوانوں کے حوصلے بلند ہوں گے، جو قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کریں گے۔