جموں و کشمیر اسٹیٹ آرگن اینڈ ٹشو ٹرانسپلانٹ آرگنائزیشن اور سپورٹیونے

0
0

سری نگر میں اعضاء کے عطیہ سے متعلق آگاہی کے لیے ڈل لیک ہاف میراتھن کا انعقاد کیا
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍جموں وکشمیر SOTTO اور سپورٹیونے مشترکہ طور پر سری نگر میں اعضاء کے عطیہ سے متعلق آگاہی کے لیے ڈل لیک ہاف میراتھن کا انعقاد کیا۔واضح رہے جموں و کشمیر اسٹیٹ آرگن اینڈ ٹشو ٹرانسپلانٹ آرگنائزیشن نے ریئل اسپورٹس انڈیا جسیاسپورٹیو کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، پارس اسپتال اور دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر ڈل جھیل پر اعضاء کے عطیہ کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ’ڈل لیک ہاف میراتھن 2 کلومیٹر دوڑ‘ کا انعقاد کیا۔ وہیںہاف میراتھن میں ہندوستان بھر سے 320 سے زیادہ شرکاء نے حصہ لیا۔تاہم دو کلومیٹر کی دوڑ کو ڈاکٹر ایم ایس وانی، ہیڈ، کڈنی ٹرانسپلانٹ یونٹ، سکمسسری نگر اور ڈاکٹر صبیہ رشید ہیڈ، شعبہ امراض چشم جی ایم سی سری نگر نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔اس موقع پرڈاکٹر ایم ایس وانی نے کہا کہ ہندوستان میں ہر سال اعضاء کی عدم دستیابی کی وجہ سے بہت سے لوگ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں، اس لیے اعضاء کے عطیہ کے لیے کمیونٹی کو حساس بنانا ضروری ہے۔وہیںشرکاء نے انسانی اعضاء کے عطیہ کے پیغام کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پرگردے کی وصول کنندہ ہینو مشتاق نے بھی دوڑ میں حصہ لیا اور قیمتی جانوں کو بچانے کے لیے دوسروں کو اعضائعطیہ کرنے کا عہد کرنے کی ترغیب دی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا