جموں و کشمیر اسمبلی الیکشن: پہلے دو گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 10.22 فیصد ووٹنگ ریقارڈ

0
0

لازوال ڈیسک

http://www.uniurdu.com/
سری نگر//جموں و کشمیر اسمبلی الیکشن: پہلے دو گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 10.22 فیصد ووٹنگ سرکاری ذرائع کے مطابق پولنگ کے پہلے دو گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 10.22 فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی ہے۔

اس مرحلے میں 25 لاکھ 78 ہزار سے زیادہ رائے دہندگان اپنا حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے اہل ہیں جن میں 13 لاکھ 12 ہزار 7 سو 30 مرد, لاکھ 65 ہزار 3 سو16 خواتین ووٹرز اور 53 خواجہ سرا رائے دہندگان شامل ہیں۔پولنگ کے اس مرحلے میں کل 2 سو 39 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔دریں اثنا حکام نے پر امن اور صاف و شفاف پولنگ کو یقینی بنانے کے لئے وسیع تر انتظامات کئے ہیں۔

اسمبلی انتخابات کا تیسرا اور آخری مرحلہ یکم اکتوبر کو منعقد ہوگا جبکہ ووٹوں کی گنتی 8 اکتوبر کو ہوگی۔بتادیں کہ پہلے مرحلے کی پولنگ 18 ستمبر کو منعقد ہوئی تھی جس میں ووٹنگ کی شرح مجموعی طور پر61 فیصد ریکارڈ ہوئی تھی۔

https://lazawal.com/

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا