بی جے پی کی سکھ برادری کے لیے عزت کا ثبوت عملی اقدامات ہیں:ارون گپتا

0
0

لازوال ڈیسک

جموں”ایک ہفتے بعد، 30 ستمبر کی دوپہر کو ایئر وائس مارشل امرپریت سنگھ ہندوستانی فضائیہ (IAF) کے اگلے سربراہ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ اس سے قبل، بیرندر سنگھ دھانوا نے 31 دسمبر 2016 سے 30 ستمبر 2019 تک IAF کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دیں۔

https://jkbjp.in/

اس طرح، امرپریت سنگھ بی جے پی حکومت کے دور میں فضائیہ کی قیادت کرنے والے سکھ برادری کے دوسرے فرد ہوں گے“۔بی جے پی کے ترجمان ارون گپتا نے یہاں منگل کے روز کہا۔
”اس طرح، مسٹر امرپریت سنگھ جلد ہی مسٹر دھانوا کے بعد بی جے پی حکومت کے دور میں IAF کی قیادت کرنے والے دوسرے سکھ بن جائیں گے۔ مسٹر دھانوا نے اس وقت IAF کی قیادت کی جب اس نے فروری 2019 میں پلوامہ دھماکے کے جواب میں پاکستان کے خلاف بالاکوٹ پر حملہ کیا۔ یہ واقعہ وزیر اعظم نریندر مودی کے پہلے دور کے آخر میں پیش آیا تھا“مسٹر گپتا نے نشاندہی کی۔
”نومبر 2008 میں، پاکستان کی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے ہندوستان کے تجارتی دارالحکومت ممبئی میں حملہ کیا اور تقریباً 170 افراد کو ہلاک کر دیا۔ تاہم، اس وقت کی کانگریس حکومت جس کی قیادت منموہن سنگھ کر رہے تھے، نے پاکستان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ اس وقت کے IAF کے سربراہ فالی ہومی میجر نے کہا تھا کہ ان کی فورس پاکستان کے خلاف حملے کے لیے تیار تھی۔ تاہم، کانگریس حکومت نے ایسی کسی کارروائی کی اجازت نہیں دی“‘ انہوں نے مزید کہا۔
”2004 میں اقتدار میں آنے کے بعد متحدہ ترقی پسند اتحاد (یوپی اے) حکومت نے جو پہلا بڑا اقدام کیا وہ دہشت گردی کے خلاف خصوصی قانون (پوٹا) کی منسوخی تھی۔ یوپی اے حکومت سونیا گاندھی کے زیر کنٹرول تھی اور اس نے جموں و کشمیر سے آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ (افسپا) کو بھی ختم کرنے کی کوشش کی۔ تاہم، فوج کی شدید مزاحمت کی وجہ سے ایسا نہ ہو سکا“ مسٹر گپتا نے کہا۔
”کانگریس کس کی مدد کرنے کی کوشش کر رہی تھی پوٹا کو منسوخ کر کے؟ بظاہر، علیحدگی پسندوں اور دہشت گردوں کو ان اقدامات سے کافی حوصلہ ملا۔ نومبر 2008 میں جوابی کارروائی نہ کرنے سے پاکستان کو بھارت کے خلاف مزید دہشت گردانہ حملے کرنے کا حوصلہ ملا“مسٹر گپتا نے کہا۔ یہ رجحان 2016 میں ہی بدلنا شروع ہوا جب سرجیکل اسٹرائیکس کی گئیں، انہوں نے نشاندہی کی۔

 

 

”نومبر 2006 میں، منموہن سنگھ نے مفتی محمد سعید کو اقوام متحدہ میں ایک غیر سرکاری وفد کی قیادت کرنے کے لیے بھیجا تاکہ جنرل اسمبلی میں ایک بین الاقوامی اجتماع کے سامنے ان کے خود مختاری کے تصور کے بارے میں پریزنٹیشن دی جا سکے۔ اس طرح یوپی اے حکومت نے پی ڈی پی کے رہنماو ¿ں کا ایک وفد اقوام متحدہ بھیجا تاکہ جموں و کشمیر کے لیے خود مختاری کے تصور اور مکمل خود مختاری کی حمایت حاصل کی جا سکے جس سے ’آزاد کشمیر ‘کی راہ ہموار ہو سکتی تھی۔ یہ سراسر غداری کے سوا کچھ نہیں تھا“۔ مسٹر گپتا نے کہا۔
”جموں شہر میں عظیم سکھ جنگجو بابا بندہ بہادر کے مجسمے کو نصب کیا گیا ہے جو دسویں سکھ گرو گوبند سنگھ جی کے بیٹوں کے قتل کا بدلہ لینے والے تھے۔ ریاسی ضلع میں ڈیرہ بابا بندہ گوردوارہ کی طرف جانے والی سڑک کو بہتر بنانے کے لیے بھی بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام کیے گئے ہیں“ مسٹر گپتا نے کہا۔ ”2022 میں، مودی حکومت نے دسویں گرو، گرو گوبند سنگھ جی کے بیٹوں کی یاد میں 26 دسمبر کو ویر بال دیوس قرار دیا۔ امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، متحدہ عرب امارات اور یونان میں بھی اس موقع پر پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں“۔ انہوں نے مزید کہا۔
”شری گرو گرنتھ صاحب کے تین نسخے افغانستان سے دہلی لائے گئے۔ سٹیزن شپ ترمیمی ایکٹ (CAA) کے تحت، پاکستان اور افغانستان میں ظلم و ستم کا سامنا کرنے والے سکھوں کو ہندوستان کی شہریت حاصل کرنے کا حق دیا گیا ہے، مسٹر گپتا نے کہا۔ مجموعی طور پر، بی جے پی نے سکھ برادری کی عزت افزائی اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں“۔ انہوں نے اپنی بات سمیٹتے ہوئے کہا۔

http://lazawal.com/?cat

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا