جموں وکشمےر کی وزےراعلی کو جہادی وزےراعلی کہنے کی خبرشائع کرنے پربھےم سنگھ نے مذمت کی

0
25

لازوال ڈیسک
جموںسپرےم کورٹ کے سےنئر وکےل اور اسٹےٹ لےگل اےڈ کمےٹی کے اےکزکےوٹےو چیئرمےن پروفےسر بھےم سنگھ نے کٹھوعہ معاملہ مےں پےش ہوئے اےک جونےئر وکےل کے بغےر سوچے سمجھے دےئے گئے بےان پر ناراضگی کا اظہار کےا ہے جس مےں انہوں نے جموں وکشمےر کی وزےراعلی کو جہادی وزےراعلی کہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آئےنی عہدہ پر فائز وزےراعلی کے لئے ےہ توہےن آمےز تبصرہ ہے۔انہوں نے کہاکہ مےں خود وزےراعلی کے رےاست کے مختلف شعبوں مےںکئے گئے کاموں کا حامی نہےں ر ہا ہوں۔انہوں نے وزےراعلی کے کام کاج اور بےانات پر نااتفاقی ظاہر کرتے ہوئے وزےراعلی پررےاست کے لوگوں کی پر ےشانےوں اور مشکلات کوصحےح طرےقہ سے دو رنہ کرنے کا الزام لگاےا۔انہوں نے کہا کہ اس کے باوجودمنتخب وزےراعلی کو جہادی کہنا بارکونسل آف انڈےا کے دائرہ سے باہر ہے جو آج تک جموں وکشمےر مےں شروع سے ندارد ہے۔انہوں نے جونیئر وکےل کے اس بےان کو اےک قومی اخبار کے ذرےعہ صفحہ اول پر شائع کرنے پر ناخوشی کا اظہار کےا جس کا مقصد لوگوں کے درمےان نفرت پھےلانا ہے۔انہوں نے اےک منتخب وزےراعلی کو جہادی وزےراعلی کہنا ےا ان کے خلاف اسلامک فاسسٹ فرقہ وارانہ اےجنڈاکو پرےس کونسل آف انڈےا 1978کے ضابطوں کی خلاف ورزی قرار دےا۔سےنئر وکےل اور قانون دان پروفےسر بھےم سنگھ نے پرےس خاص طورپر قومی پرےس سے اس طرح کے الفاظ اور زبان جن سے اےک طبقہ کے جذبات بھڑکتے ہوںسے، محتاط رہنے کی اپےل کی۔پروفےسر بھےم سنگھ نے پرےس کونسل آف انڈےا پر زور دےا کہ وہ اس بات کو ےقےنی بنائے کہ اےک خاص گروپ کے لوگوں کے ، جن کا مقصد فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو تباہ کرناہے ، پروپگنڈہ کو بڑھاوا دےنے کے لئے پرےس کی آزادی کاغلط استعمال نہ ہو۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا