جموں وکشمیر یو ٹی کے یومِ تاسیس کے موقع پر گورنمنٹ ڈگری کالج بھدراہ میں مختلف تقاریب منعقد

0
0

بابر فاروق
کشتواڑ؍؍گورنمٹ ڈگری کالج بھدرواہ نے جموں وکشمیر یونین ٹیریٹوری کے یومِ تاسیس کے موقع پر پرنسپل پروفیسر کْلدیپ کے شرما اور پروفیسر محمد یاسین سروال کی کنوینرشپ میں انٹرا کالج اوپن پینٹنگ مقابلہ، مضمون نویسی مقابلہ، فوٹو گرافی اور ویڈیو گرافی کے مقابلوں کا انعقاد کیا۔ یہ تقریبات "بدلتا جموں کشمیر، بھڑتا جموں کشمیر – امن و ترقی کی نہیں تصویر” کے تھیم کے تحت منعقد کی گئیں۔ منعقدہ تقریبات کالج کے این ایس ایس اور این سی سی یونٹ کے تعاون سے منعقد کی گئیں۔اس کے پہلے ایونٹ میں، اوپن پینٹنگ مقابلے میں پچیس سے زائد طلباء نے حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے کالج کی دیواروں پر پینٹنگ تیار کی۔ مقابلے کے جج جیوری ممبران جن میں ڈاکٹر ارشاد احمد وانی، ڈاکٹر اعجاز احمد وانی اور پروفیسر قاسم میر شامل تھے۔ اس مقابلے میں پریتیکا اینڈ گروپ نے پہلی پوزیشن حاصل کی، دوسری اور تیسری پوزیشن بالترتیب ہمانی گروپ اور ساحل گروپ نے حاصل کی۔دوسرے ایونٹ میں مضمون نویسی کا مقابلہ ہوا جس میں بڑی تعداد میں طلباء نے حصہ لیا جس کا فیصلہ پروفیسر این کے منہاس، پروفیسر سریندر سنگھ پریہار اور ڈاکٹر سنجے کمار نے کیا۔ پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے شرکاء میں منوہر اور اتل سنگھ شامل ہیں۔ تیسرے اور چوتھے ایونٹ میں فوٹو گرافی اور ویڈیو گرافی کے مقابلے شامل تھے جس میں عمر رشید اور آکاش کمار نے بالترتیب پہلی پوزیشن حاصل کی۔مضمون نویسی، فوٹو گرافی اور ویڈیو گرافی کے مقابلوں کی کارروائی پروفیسر پنکی کوتوال نے انجام دی۔ تقریبات کے اختتام میں پروفیسر پنکی کوتوال کے الوداعی کلمات کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا