سرفرازقادری
پونچھ؍؍جامعہ تعلیم القران و جامع مسجد مدینہ گلشن میں ایک میٹنگ کا انعقاد ہوا وہیں اس موقع پر پرنسپل کا انتخاب کیے جانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس میٹنگ کی صدارت الحاج ماسٹر عبدالرشید مہتمیم ادارہ ھذا فرمارہے تھے۔ ادارہ ھذا کی کمیٹی نے یہ طے کیا کہ آج سے اس ادارے کی رہنمائی اور جامع مسجد مدینہ گلشن کی امامت اور خطابت حضرت مولانا محمد تاج القادری مغل فرمائیں گے۔ اس بات پر پورے محلے اور اہل کمیٹی نے بہت ہی خوشی کا اظہار کیا اور خوشی بخشی حضرت مولانا تاج القادری نے اس کام کو اپنے ذمے لیا اور کمیٹی کے درمیان میں یہ کہا کہ میں اللہ اور رسول کی رضا کی خاطر سچی نیت اور ایمانداری سے ادارہ اور امامت کے فرائض انجام دیتا رہوں گااور ادارہ جامعہ تعلیم القرآن کے پورے اسٹاف نے حضرت مولانا تاج القادری کو مدرسے کے پرنسپل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔