جموں وکشمیر: چھڑی مبارک منڈی میں واقع بابا بڈھا امرناتھ مندر کے لئے روانہ

0
0

جموں، //پونچھ کے دشنامی اکھاڑہ سے پیر کی صبح چھڑی مبارک وشیواتما آنند سرسوتی کی قیادت میں منڈی میں واقع بڈھا امرناتھ مندر کے لئے روانہ ہوئی۔
یہ چھڑی مبارک شام کو بڈھا امرناتھ مندر پہنچ جائے گی جہاں اس کی پوجن کی جائے گی۔
قبل ازیں پونچھ کے دشنامی اکھاڑہ میں چھڑی مبارک کی پوجن کی گئی جس میں ضلع مجسٹریٹ پونچھ، پولیس اور فوج کے افسروں کے علاوہ سینکڑوں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔
جموں و کشمیر پولیس کے جوانوں نے چھڑی مبارک کو سلامی دے کر منڈی کے لئے روانہ کیا۔
پونچھ سے منڈی تک کے 22 کلو میٹر کے راستے پر سخت سیکورٹی بندوبست کے ساتھ ساتھ یاتریوں کے لئے کھانے پینے کے علاوہ دیگر سہولیات کا بھی کا بھر پور انتظام کیا گیا ہے۔
اس موقع پر ایک سادھو نے میڈیا کو بتایا کہ چھڑی مبارک بڈھا امرناتھ مندر کے لئے صبح ساڑے نو بجے روانہ ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پوجن میں امن و آشتی، بھائی چارے اور ملک کی ترقی کے لئے دعا کی۔
یہ یاترا 19 اگست سے شروع ہوئی تھی اور حکام نے گیارہ دنوں تک جاری رہنے والی اس یاترا کے یاتریوں کے لئے موبائل بیت الخلا، لنگر، پانی اور بجلی وغیرہ کا معقول بندو بست کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ پونچھ کے منڈی علاقے میں واقع بھگوان شیو کے نام وقف بابا بڈھا امرناتھ مندر جموں کے قدیم ترین مندروں میں شمار کیا جاتا ہے۔
گرچہ اس مندر میں سال بھر عقیدت مندوں کا آنا جانا رہتا ہے تاہم یاترا کے دوران یاتریوں کی غیر معمولی بھیڑ رہتی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا