بارہمولہ میں سال رواں کے دوران منشیات فروشوں کی 2.1 کروڑ روپیے مالیت کی جائیدادیں ضبط:پولیس

0
0

سری نگر، // معاشرے سے منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے جاری جنگ کو تیز تر کرتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے سال رواں کے دوران اب تک منشیات فروشوں کی 2.1 کروڑ روپیے کی مالیت کی جایئدادیں ضبط کی ہیں جن میں 3 رہائشی مکان، 3 گاڑیاں اور بھاری نقدی رقم شامل ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے خلاف جنگ کو تیز تر کرتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے سال رواں کے دوران اب تک منشیات فروشوں کی2.1 کروڑ روپیوں کی جائیدادیں منجمد کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ضبط شدہ جائیدادوں میں 3 رہائشی مکان، 90.02 لاکھ روپیے مالیت کی 3 پرائیویٹ گاڑیاں اور 1.2 کروڑ روپیے نقدی رقم شامل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کی یہ جائیدادیں ضلع کپوارہ کے پٹن، کریری، کمل کوٹ، اوڑی اور نمبلہ اوڑی میں این ڈی ایس ایس ایکٹ 1985 کے 68 –ای اور 68 – ایف (1) دفعات کے تحت منجمد کی گئیں۔
بیان میں کہا گیا کہ جائیدادوں کی ضبطی ایم ڈی پی ایس ایکٹ کی ایک بہت ہی سخت شق ہے اور یہ پولیس کو ان منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرنے کا اختیار دیتی ہے جنہوں نے منشیات کا کاروبار کرکے منقولہ یا غیر منقولہ جائیدادیں حاصل کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بارہمولہ پولیس کی اس کارروائی سے منشیات کاروبار کے مالی پہلو کو کافی نقصان پہنچا ہے اور یہ کارروائی منشیات فروشوں کی حوصلہ شکنی میں کار گر ثابت ہوئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بارہمولہ پولیس نے سال رواں کے دوران اب تک54 انتہائی مطلوب اور بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس/ پی ایس اے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا