جموں وکشمیر پولیس پر امن انتخابات کے لئے پوری طرح تیار:آئی جی کشمیر

0
0

سری نگر،//انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج ودھی کمار بردھی نے ہفتے کئے روز کہاکہ منشیات کے کاروبار کو نیست و نابود کرنے کی خاطر جموں وکشمیر پولیس پر عزم ہے۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں پر امن انتخابات کے انعقاد کی خاطر پوری طرح سے تیار ہیں۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے کولگام میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ منشیات کا قلع قمع کرنے کی خاطر جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے بڑے پیمانے پر مہم شروع کی گئی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ یہ ایک سماجی مسئلہ ہے لہذا منشیات کے کاروبارکو جڑ سے اکھاڑپھینکنے کی خاطر پولیس کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرئے گی۔
پارلیمانی چناو کے پر امن انعقاد کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں آئی جی کشمیر نے کہاکہ پولیس کسی بھی بڑے ایونٹ کیلئے تیار رہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ جہاں تک لوک سبھا انتخابات کا تعلق ہے تو جموں وکشمیر پولیس نے بھی اس ضمن میں تیاریاں شروع کی ہیں۔
آئی جی کشمیر نے کہاکہ جموںوکشمیر پولیس کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔اس سے قبل آئی جی کشمیر نے ڈی ایچ پورہ کولگام میں سیکورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔
معلو ہوا ہے کہ میٹنگ کے دوران جنوبی کشمیر کے سبھی سینئر آفیسران کو ہدایت دی گئی کہ دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو پوری طرح سے ختم کرنے کے ساتھ ساتھ جرائم اور منشیات سے متعلق مقدمات میں معیاری تفتیش پر توجہ مرکوز کریں۔آئی جی کشمیر نے آفیسران پر زور دیا کہ وہ پولیسنگ کے مجموعی کام میں بہتری لائے۔
میٹنگ کے دوران آئی جی کشمیر نے آفیسران کو احکامات جاری کئے کہ وہ عوامی شکایت کا ازالہ کرنے کی خاطر خصوصی طورپر اپنی توجہ مرکوز کریں۔انہوں نے سبھی سیکورٹی ایجنسیوں کے مابین قریبی تال کوبنائے رکھنے اور موثر پولیسنگ پر زور دیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مسٹر بردی نے افسروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت دی کہ وہ کسی بھی سیکورٹی واقعے سے نمٹنے کے لئے فوری کارروائیوں کو یقینی بنائیں۔آئی جی پی نے مجموعی سیکورٹی صورتحال کے استحکام کے لئے مختلف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان مضبوط تعاون پر زور دیا۔
موصوف آئی جی پی نے سیکورٹی ایجنسیوں اور عوام کے درمیان تعاون اور اعتماد کی بنیادوں پر مثبت تعلقات اور انٹیلی جنس شیئرنگ میکانزم کو مضبوط بنانے پربھی زور دیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا