جموں وکشمیر میں 5 میڈی سٹیزاور 7 کالجوں کو منظوری ملی:مرکزی وزیر

0
0

راجیہ سبھا میں وقفہ سوال کے دوران ایم کھٹانہ نے جموں وکشمیر کے صحت کے شعبہ کے متعلق اٹھائے سوال
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ انجینئر غلام علی کھٹانہ کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیرمیں پانچ میڈی سٹیز جموں (02)، پلوامہ، (02) اور سری نگر (01) کے قیام کی منظوری دی گئی ہے جبکہ ڈوڈہ، کٹھوعہ، راجوری، اننت ناگ ،بارہمولہ، ہندواڑہ اور ادھم پور میں سات میڈیکل کالجز کو منظوری دی گئی ہے۔ وزیر مملکت برائے ایچ اینڈ ایف ڈبلیو نے کہاکہ پردھان منتری سوستھیا سرکشایوجنا (پی ایم ایس ایس وائی) کے تحت دو آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کے قیام کو، ایک جموں کے وجے پور میں اور دوسرا کشمیر کے اونتی پورہ میں منظور کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایمس، وجے پور، جموں کا 92 فیصد سول تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے۔ ایمس، وجے پور، جموں کے لیے فیکلٹی/نان فیکلٹی آسامیاں منظور کی گئی ہیں، جن میں سے 549 بھری جا چکی ہیں۔ 01 ایم آر آئی مشین ایمس وجے پور، جموں میں پہنچا دی گئی ہے۔ ایمس اونتی پورہ، کشمیر کا 44 فیصد سول تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے۔موجودہ ضلع/ریفرل ہسپتالوں کے ساتھ منسلک نئے میڈیکل کالجوں کے قیام کی مرکزی اسپانسرڈ اسکیم (CSS) کے تحت جموں و کشمیر میں ڈوڈہ، کٹھوعہ، راجوری، اننت ناگ، بارہمولہ، ہندواڑہ اور ادھم پور میں 07 نئے میڈیکل کالجوں کا قیام ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز اور ریاست کے درمیان 90:10 کے تناسب سے لاگت کی تقسیم پر آج تک منظوری دی گئی ہے اور یہ سب کام کر رہے ہیں۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق منصوبوں کی منصوبہ بندی، عمل آوری اور کمیشننگ اور منظور شدہ سرکاری میڈیکل کالجوں کے لیے عملے کی بھرتی جموں و کشمیر یوٹی کی ذمہ داری ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ٹراما ہسپتالوں کا بھی ذکر کیا۔اس وران ایم پی غلام علی کھٹانہ نے جموں و کشمیر میں نئے قائم ہونے والے ایمس اور سرکاری میڈیکل کالجوں (جی ایم سی) کی موجودہ صورتحال کے بارے میں پوچھا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا