جموں وکشمیر میں سماجی سیکورٹی کو توسیع

0
0

 

لیفٹیننٹ گورنر نے 1.30لاکھ نئے پنشن معاملات کو منظوری دی  سماجی بہبود محکمہ کو تمام اہلِ افراد کو سکیم کے دائرے میں لانے کے معاملے کو مرکزی سرکار کے ساتھ اُٹھانے کی ہدایت دی

جموں/ 16 ؍نومبر 2019 ئ؁  لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو نے اولڈ ایج ،بیوائوں اور جسمانی طور ناخیز افراد کے 1.30 لاکھ نئے پنشن کیسوں کو مربوط سماجی تحفظاتی سکیم ( آئی ایس ایس ایس ) اور قومی سماجی معاونت پروگرام ( این ایس اے پی ) کے دائرے میں لانے کو منظوری دی ہے۔ یہ فیصلہ آج لیفٹیننٹ گورنر کی صدارت میں منعقد ہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران لیا گیا جس میں سماجی بہبود محکمہ کے ذریعے جموںوکشمیر عملائے جارہے اِلتوأ میں پڑے پنشن معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم ،لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری بپل پاٹھک، کمشنر سیکرٹری سماجی بہبود منوج کمار دویدی اور کئی دیگر افسران بھی میٹنگ میں موجو دتھے۔ کمشنر سیکرٹری سماجی بہبود محکمہ نے میٹنگ میں جانکاری دی کہ اس وقت آئی ایس ایس ایس او راین ایس اے پی سکیموں سے 6,12,950مستحقین فائدہ اُٹھارہے ہیں جبکہ اس وقت تین لاکھ سے زائد کیس محکمہ کے پاس اِلتوأ میں پڑے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ 1.3لاکھ افراد کو پنشن سکیموں کے دائرے میں لانے سے مستحقین کی کل تعداد7,42,950 تک پہنچ گئی ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے سماجی بہبود محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام مستحقین کو اگلے مالی سال تک سکیموں کے دائرے میں لایا جانا چاہیئے اور یہ معاملہ مرکزی سرکار کے ساتھ اُٹھایا جانا چاہیئے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے سماجی بہبود محکمہ کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ اپنے عملے کو متحرک کریں تاکہ غریب سے غریب ترمستحقین کی نشاندہی کر کے اُن کے معامات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جاناچاہیئے اوروہ اسکیموں سے فائدہ اٹھاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ مستحقین کی نشاندہی کے عمل میں پنچایتی نمائندوں کو بھی شامل کیا جانا چاہیئے تاکہ یہ مستحقین بنا کسی رکاوٹ کے ہزار روپے ماہانہ پنشن حاصل کرسکیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ہدایات دیں کہ مناسب جانچ کے بعد پنشن کی رقم براہِ راست بینک کھاتوں میں ڈی بی ٹی کے ذریعے سے منتقل کی جانی چاہیئے تاکہ اس عمل میں شفافیت کو برقرار رکھا جاسکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا