سٹیٹ لینڈ، روشنی، وکاہچرائی زمینوںپر قبضہ ہٹانے کا آرڈر سرکاری واپس لے
شاہ نواز
جموں؍؍ عام آدمی پارٹی کے جموں کے صوبائی نائب صدر امیت کپور نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا بدانتظامی کا بدترین دور ہے جس کا جموں و کشمیر کے لوگوں نے مشاہدہ کیا ہے جس نے اس حساس خطہ کو بے مثال تاریکی میں ڈال دیا ہے۔ امیت کپور نے یہ بات جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایل جی کی سربراہی میں مرکز میں بی جے پی حکومت کے ذریعہ چلائی جارہی پراکسی حکومت ہر میدان میں ناکام ہوچکی ہے جس نے اس حساس خطے کے لوگوں کو مصائب کے سمندر میں غرق کرنے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غلط حکمرانی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آج جموں و کشمیر کے لوگ اپنے وجود کے لیے ضروری بنیادی سہولیات کے لیے بھی ترس رہے ہیں۔ کپور نے کہا کہ مختلف ملازمتوں کے لیے بھرتیوں میں گھوٹالے ایل جی کی قیادت میں موجودہ نظام کی پہچان بن گئے ہیں، جس سے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو ہزاروں نوکریاں فراہم کرنے کے بلند بانگ دعوے کرنے پر جموں و کشمیر انتظامیہ کا مذاق اڑایا، جب کہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے، جو اس حقیقت سے عیاں ہے کہ نوجوانوں کو اپنے سامنے صرف تاریک مستقبل نظر آتا ہے۔ سینئر AAP لیڈر نے پارٹی والوں سے کہا کہ وہ لوگوں کے درمیان موجود رہیں اور انہیں موجودہ نظام کی ناکامیوں کے بارے میں آگاہ کریں۔ انہوں نے ان سے پارٹی کو نچلی سطح پر مزید مضبوط کرنے اور آئندہ اسمبلی انتخابات میں بے مثال کامیابی کے لیے کمر بستہ ہونے کو بھی کہا۔ امیت کپور نے کہا کہ حکومت سیکورٹی کے محاذ پر بھی بری طرح ناکام رہی ہے کیونکہ موجودہ حکومت میں لوگ سب سے زیادہ غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ دہشت گرد اپنی مرضی سے حملے کر رہے ہیں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور جب وہ اس اہم مسئلے پر ناکام ہو چکی ہے تو پھر عوام کے دیگر تحفظات پر انتظامیہ سے کیا توقع کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی اور پانی کا بحران معمول بن چکا ہے۔ اس کے علاوہ بے روزگاری اپنی بے مثال عروج پر ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ حساس خطہ بد انتظامی کے بدترین دور سے گزر رہا ہے جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔ کپور نے پارٹی کارکنوں سے کہا کہ وہ اپنے زیر اثر حلقوں میں لوگوں کو یہ باور کرائیں کہ صرف عام آدمی پارٹی ہی جموں و کشمیر کے لوگوں کی حقیقی امنگوں کو پورا کر سکتی ہے اور اسے اقتدار میں لانا ہی ان کے دکھوں کا حل ہے۔ انہوں نے حالہ یوٹی انتظامیہ کے اس فیصلے کی سخت تنقید کی جس میں سرکار نے سٹیٹ لینڈ، روشنی اندراج لینڈ اور کاچرائی اراضیوں کو خالی کرنے کے لیے جموں وکشمیر یوٹی انتظامیہ نے حکم نامہ جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے یو ٹی انتظامیہ بھاجپا کے نظریے پر ہی چلتی ہیں بھاجپا لوگوں بے مقصد تنگ کرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں کرتی ہے۔ امیت کپور نے یو ٹی ا۔ نتظامہ پر زور دیا ہے کو وہ ایسا حکم نامہ فوراً واپس کریں اور غریب لوگوں کو بے وجہ تنگ نہ کریں۔