جموں وکشمیر اور لداخ کے پہلے لیفٹیننٹ گورنرس کون ہیں؟

0
0

یواین آئی

جموں؍؍گریش چندر مرمو جنہیں جموں وکشمیر کا پہلا لیفٹیننٹ گورنر ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے، وزیر اعظم نریندر مودی کے گجرات میں وزیر اعلیٰ ہونے کے دوران ان کے پرنسپل سکریٹری تھے۔ مرمو کو وزیر اعظم نریندر مودی کا معتمد خاص بھی متصور کیا جاتا ہے جس کے باعث گجرات میں انہیں انتظامیہ کے کلیدی عہدوں پر فائز کیا گیا تھا۔گریش چندر مرمو کا جنم 12 نومبر 1959 کو ہوا ہے۔ مسٹر مرمو لیفٹیننٹ گورنر کا عہدہ سنبھالنے سے قبل مرکزی وزارت خزانہ میں ایکسپنڑیچر سکریٹری کا عہدہ سنبھالے ہوئے تھے۔ وہ سال 1985 بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں اور ایک محنتی افسر کی حیثیت سے معروف و مشہور ہیں۔ رادھا کرشنا ماتھر جنہوں نے لداخ کے پہلے لیفٹیننٹ گورنر کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھایا ہے، کا جنم 25 نومبر 1953 کو ہوا ہے۔ وہ سال 1977 بیچ کے سبکدوش آئی اے ایس افسر ہیں۔ماتھر سال زذشتہ کے ماہ نومبر میں چیف انفارمیشن کمیشنر آف انڈیا کی حیثیت سے سبکدوش ہوئے۔ ماتھر نے ہندوستان کے دفاعی سکریٹری، دفاعی پیداوار سکریٹری اور تری پورہ کے چیف سکریٹری کی حیثیت سے بھی اپنے فرائض انجام دیے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا