جموں وکشمیر اور لداخ میں نئے دور کا آغاز ہونے جارہے ہیں

0
0

، مرکزی حکومت کئی سطحوں پر کام کر رہی ہے 370کے باعث ہی لداخ اور جموںوکشمیر میں تعمیرو ترقی کے کام نہیں ہو پا رہے تھے /مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ

سرینگر//یو پی آئی // جموںوکشمیر میں بہت جلد نئے دور کا آغاز ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ نے کہاکہ 370کے باعث ہی جموںوکشمیر دوسری ریاستوں کے مقابلے میں پیچھے رہی ۔ انہوںنے کہاکہ مرکزی حکومت جموںوکشمیر کے لوگوں کے مسائل حل کرنے کی خاطر کام کر رہی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ کے مطابق جموںوکشمیر میں بجلی کی پیداوار کو بڑھانے کی خاطر حکومت کوشاں ہے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق نئی دہلی میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے لداخ کیلئے نئے ہائیڈرو الیکٹرک اور سولر پاور پروجیکٹ کی سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہاکہ مرکزی حکومت جموںوکشمیر اور لداخ میں سبھی سہولیات فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے۔ انہوںنے کہاکہ چار برسوں کے اندرا ندر ان دونوں پروجیکٹوں پر کام مکمل ہوگا اور اس پر کل ملا کر پچاس ہزار کروڑ روپیہ خرچ آئے گا۔ انہوںنے کہاکہ چونکہ لداخ میں سرما کے موسم میں درجہ حرارت کافی نیچے چلا جاتا ہے اس کو مد نظر رکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے نئے پاور پروجیکٹوں کو منظوری دیدی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پچھلے ستر برسوں سے لداخ کے ساتھ نا انصافی ہو رہی تھی تاہم 370کی منسوخی کے بعد وہاں پر نئے دور کا آغاز ہونے جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سیاستدانوں نے لداخ کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں کا سلوک روا رکھا تاہم موجودہ مرکزی حکومت لداخ میں تعمیر وترقی کے جال بچھانے اور لوگوں کو انصاف فراہم کرنے کے اپنے موقف پر چٹان کی طرح قائم ہے۔ انہوںنے کہاکہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد وزیر اعظم ہند نے کہا تھا کہ اس قانون کے ختم ہونے سے جموںوکشمیر میں تعمیرو ترقی کا آغاز ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ خصوصی اختیارات کی منسوخی کے بعد لداخ کو الگ سے تعمیر وترقی کے حوالے سے پیسے ملیں گے۔ انہوںنے کہا کہ جموںوکشمیر میں بھی تعمیر وترقی کے کام شروع کئے جارہے ہیں اور آنے والے دنوں کے دوران مرکزی حکومت اہم فیصلے لینے جارہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پچھلے پانچ برسوں کے دوران مرکزی حکومت نے لداخ کیلئے سرینگر لہیہ ٹرانسمیشن لائن ، چودہ سولر پروجیکٹ اور لداخ کیلئے الگ یونیورسٹی کے قیام کو منظوری دی ہے۔ انہوںنے کہاکہ لداخ میں پانچ نئے مقامات کو سیاحتی نقشے پر لایا جارہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ لہیہ اور لداخ کے لوگوں کو برابری کی بنیاد پر انصاف ملے گا۔ انہوںنے کہاکہ نئے پاور پروجیکٹوں سے لداخ میں نہ صرف بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ نوجوانوں کو روزگار بھی مل پائے گا جو کہ مرکزی حکومت کی ترجیحیات میں شامل ہیں۔اس موقع پر پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر دھرمندر پردھان ، ممبر پارلیمنٹ لداخ نمگیال اور وزارت داخلہ کے سینئر آفیسران بھی موجود تھے۔اس ویڈیو کانفرنسنگ کے دوران لداخ کے ٹور اینڈ ٹیکسی آپریٹرس نے بھی شرکت کی اور مرکزی وزیر داخلہ کا اس بات پر شکریہ ادا کیا کہ لداخ کی تعمیرو ترقی کے حوالے سے  موجودہ مرکزی حکومت کوشاں ہے اور اس سلسلے میں مختلف سطح پر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا