کانفرنس میں ہونے والے مباحث سے اسلام کا انسانیت اور امن کا پیغام گونج اٹھا: درخشاں
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر سید درخشاں اندرابی نے آج راجوری میں شاہدرہ شریف وقف یونٹ میں علماء کانفرنس کی صدارت کی۔اس کانفرنس کا اہتمام جموں و کشمیر وقف بورڈ نے کیا تھا۔اس موقع پرعلاقہ پیر پنجال کے نامور علمائے کرام نے شرکت کی۔
وہیںصوفی فکر کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ممتاز مذہبی حکام نے خطاب کیا۔ دریں اثناء سابق ممبر پارلیمنٹ چودھری طالب حسین اور وقف ایڈمنسٹریٹر راجوری عبدالقیوم میر بھی موجود تھے۔ اس دوران متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ مذہب کی صوفی روحانی روایات کو نوجوان نسلوں تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔تاہم کانفرنس میں ہونے والے گفت و شنید سے اسلام کا انسانیت اور امن کا پیغام گونج اٹھا۔واضح رہے اس کانفرنس کا پیغمبر اسلام ﷺکی تعلیمات کے مطابق جامعیت اور عالمگیر بھائی چارے کو اجاگر کرنا اور لوگوں میں پھیلانا ہے۔