یواین آئی
نئی دہلی؍؍ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) نے مارچ 2024 میں کل 14.41 لاکھ شیئر ہولڈرز کو جوڑا ہے، جن میں سے 7.47 لاکھ نئے ممبر ہیں۔مرکزی وزارت محنت اور روزگار نے پیر کو یہاں کہا کہ مارچ 2024 کے دوران تقریباً 7.47 لاکھ نئے ارکان کا اندراج کیا گیا ہے۔ منظم افرادی قوت میں شامل ہونے والے زیادہ تر افراد نوجوان اور بنیادی طور پر پہلی بار نوکری کرنے والے ہیں۔
صنفی تجزیہ سے پتہ چلتا ہے کہ 7.47 لاکھ نئے اراکین میں سے تقریباً دو لاکھ نئے اراکین خواتین ہیں۔ مزید یہ کہ مذکورہ ماہ کے دوران خواتین ارکان کی تعداد تقریباً 2.90 لاکھ رہی۔مینوفیکچرنگ، مارکیٹنگ خدمات، کمپیوٹر کا استعمال، ریستوراں، چارٹرڈ یا رجسٹرڈ ادارے، اکاؤنٹنسی، فش پروسیسنگ اور نان ویجیٹیرین فوڈ پرزرویشن، بیڑی بنانے وغیرہ میں زیر جائزہ مدت کے دوران اضافہ دیکھا گیا۔