جموں وکشمیرحکومت نے پی او جے کے ، مغربی پاکستان اور کشمیری مہاجر خاندانوں کے بے گھر خاندانوں سے تعلق رکھنے والے 350 نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کیلئے مالی مدد فراہم کی

0
0

لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوانوں کے مستقبل کو بااختیار بنانے کیلئے ہنر مندی کی ترقی اور انٹر پرنیور شپ کے مواقع فراہم کرنے کیلئے جموں و کشمیر حکومت کے عزم کا اعادہ کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍بے گھر اور تارکین وطن برادریوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کی طرف ایک اہم قدم میں جموں و کشمیر حکومت نے آج پی او جے کے ، مغربی پاکستان اور کشمیری مہاجر خاندانوں کے بے گھر خاندانوں سے تعلق رکھنے والے 350 نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کیلئے مالی مدد فراہم کی ۔ کنونشن سنٹر میں اس تاریخی تقریب کی صدارت لیفٹیننٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے کی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ’’ یہ جموں و کشمیر کیلئے ایک اہم دن ہے ۔ پی او جے کے ، مغربی پاکستان کے بے گھر خاندانوں اور کشمیری تارکین وطن خاندانوں کو آج جو مالی امداد دی گئی ہے وہ انہیں اپنے خوابوں کو پورا کرنے اور کمیونٹی میں کاروباری ثقافت کو روشن کرنے میں مدد دے گی ۔ ‘‘
انہوں نے کہا اسپیشل گورننس کیمپ کے دوران مختلف سرکاری محکموں ، ضلعی صنعتی مراکز ، کے وی آئی بی جے اینڈ کے مشن یوتھ نے جے اینڈ کے بینک اور ریلیف اینڈ ری ہیبلی ٹیشن ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے آؤٹ ریچ پروگرام کا انعقاد کیا اور اپنا کاروبار شروع کرنے کے خواہشمند نوجوانوں تک پہنچایا اور معاشرے نے اس میں اپنا حصہ ڈالا ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی میں یو ٹی انتظامیہ کے عزم کو اجاگر کیا تا کہ یو ٹی میں ایک ترقی پسند کاروباری ماحولیاتی نظام تشکیل دیا جا سکے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ’’ انٹر پرنیور شپ نوجوانوں کیلئے محض ذریعہ معاش نہیں ہے بلکہ ان ک خواہشات اور خوابوں کو پورا کرنے کا ایک طاقتور ذریعہ ہے ۔ جموں و کشمیر حکومت نوجوانوں کے مستقبل کو بااختیار بنانے کیلئے ہنر مندی کی ترقی اور انٹر پرنیور شپ کے مواقع فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔ ‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوانوں بالخصوص بے گھر اور مہاجر برادریوں کی لڑکیوں پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور حکومت کی خود روز گار اسکیموں کے فوائد حاصل کریں ۔ انہوں نے کشمیری تارکین وطن اور پی او جے کے اور مغربی پاکستان کے بے گھر خاندانوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کیلئے ایک سرشار اقدام ’ سیوا سے سوابھیمان ‘ کیلئے جے اینڈ کے بینک کی بھی تعریف کی ۔ خود روز گار کے اقدام میں اہم شراکت کیلئے مختلف محکموں کے افسران کو بھی مبارکباد دی گئی ۔ اس موقع پر کمشنر سیکرٹری محکمہ صنعت و حرفت ، ایم ڈی اور سی ای او جے اینڈ کے بینک ، ریلیف اور باز آباد کاری کمشنر ( مائیگرنٹس ) ، سینئر افسران ، ممتاز شہری اور استفادہ کنندگان موجود تھے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا