’جموں وکشمیرایک متنازعہ خطہ ‘

0
0

پی ایس اے صرف مسلمانوں اورسکھوں کیلئے رہ گیاہے؟ـ:نریندرسنگھ خالصہ

  • سکھ انٹلیکچول سرکل کے نریندرسنگھ خالصہ نے اپنے تاثرات میں کہاکہ جموں وکشمیرایک متنازعہ خطہ ہے،یہاں مشکلات زیادہ ہیں۔اُنہوں نے رسانہ معاملے پرکہاکہ سماج میں اخلاقیات ختم ہورہی ہے جس کاناطہ مذہب سے ہے اور مذہب سے ہم دورہوتے جارہے ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ جرائم سے پاک معاشرے کی تعمیرمذہبی رغبت ہے۔اُنہوں نے کہاکہ ہم مذہب سے دوربھاگ رہے ہیں اور برائیاں ہمیں جھکڑتی جارہی ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ ہمیں بدلائواپنے گھراوراپنے خاندان سے شروع کرناہے۔نریندرسنگھ خالصہ نے کہاکہ رسانہ معاملے کے پیچھے ایک بہت بڑی ساز ش ہے جس پربات ہونی چاہئے۔اُنہوں نے کہاکہ جولوگ یہاں ڈیموگرافی تبدیل کرنے جیسی باتیں کررہے ہیں، فرقہ پرست وکلاء کاٹولاجس طرح سرگرم ہوا، روہنگیامسلمانوں کولیکرجس طرح ہنگامہ ہوااس پرغور کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ جموں وکشمیرمیں غیرمسلم غیرملکی بھی رہتے ہیں، یہاں راجوری ۔پونچھ۔ ڈوڈہ سے آکربسنے والوں کونشانہ بنانے کی سازشیں ہورہی ہیں ۔ ان لوگوں کابھی جموں اتناہے جتناان شرپسندوں کاہے۔اُنہوں نے کہاکہ رسانہ معاملے پرہورہی پیش رفت پرنظررکھنے کی ضرورت ہے، اوریہاں زعفرانی برگیڈکی سازشوں کوکسی بھی قیمت پرکامیاب نہیں ہونے دیناہے۔اُنہوں نے بار کونسل آف انڈیاکی رپورٹ کوانتہائی بدھامذاق ، شرمناک اور انصاف کے نام پر دھبہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ بارکونسل کی ٹیم پولیس سے ملاقی نہیں ہوا،اُنہوں نے کہاکہ یہاں کی کٹھ پتلی سرکارکے پولیس سربراہ کہتے ہیں کہ کونسل کی ٹیم ان سے ملی ہی نہیں، تو پھر اُنہوں نے وکلاء کی ہنگامہ آرائی کی کیاتحقیقات کی؟۔اُنہوں نے کہاکہ بارکونسل آف انڈیاکی ٹیم کو کس نے منڈیٹ دیاکہ وہ سی بی آئی جانچ کی وکالت کرے؟۔نریندرسنگھ خالصہ نے کہاکہ1989میں جموں میں 13سکھوں کاقتل کیاگیا،چھٹی سنگھ پورہ میں ہندوستان نے سکھوں کومارا، لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔کٹھوعہ میں ایک سکھ وکیل نے کہاکہ اگرانصاف نہ ملاتوانہیں میرپوربھیج دیاجائے تواس پرپی ایس اے لگادیالیکن وکیل انکور شرمامنافرت پھیلانے کاکام کررہے ہیں، مسلمانوںکاسماجی واقتصادی بائیکاٹ کی باتیں کررہے ہیں ان پرکوئی پی ایس اے نہیں لگایا۔نریندرسنگھ خالصہ نے کہاکہ کیاپی ایس اے صرف مسلمانوں اورسکھوں کیلئے رہ گیاہے؟۔اُنہوں نے کہاکہ آر ایس ایس کاایجنڈایہاں نہیں چلنے دیاجائیگا۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا