جموں میں حد متارکہ کے نزدیک پُرا سرار دھماکہ

0
0

ایک فوجی ہلاک دو شدید طورپر زخمی ، تحقیقات کے احکامات صادر /دفاعی ذرائع

نومبر//یو پی آئی // جموں میں پالنوالہ اکھنور سیکٹر میں ہوئے ایک پُر اسرار دھماکہ میں تین فوجی اہلکار زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے ایک فوجی کو مردہ قرار دیا۔ دفاعی ذرائع کے مطابق دھماکہ کیسے اور کن حالات میں ہوا اس سلسلے میں تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ ۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق جموں میں حد متارکہ کے نزدیک اُس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب ایک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تین فوجی اہلکار خون میں لت پت ہو کر زمین پر گر پڑے۔ معلوم ہوا ہے کہ جموں کے پالنوالہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک سماعت شکن دھماکہ جس وجہ سے تین اہلکار زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے ایک فوجی کو مردہ قرار دیا۔ دفاعی ذرائع نے دھماکہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس سلسلے میں بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک جوان کی حالت نازک بنی ہوئی ہے تاہم میڈیا رپورٹوں کے مطابق زخمی اہلکار ادھم پور فوجی اسپتال میں دم توڑ بیٹھاہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا