جموں صوبے کی دونوں نشستوں پرشیو سینا کا کانگریس کو حمایت کا اعلان

0
80

پارٹی کو سکیورٹی نہ دے کر سوتیلی ماں کا سلوک کیا جا رہا ہے: ساہنی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ شیو سینا (یو بی ٹی) جموں-کشمیر یونٹ نے جموں صوبیکی دونوں لوک سبھا سیٹوں پر کانگریس کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا۔پارٹی کے مرکزی دفتر میں ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے ریاستی صدر منیش ساہنی نے کہا کہ ایک سوچی سمجھی حکمت عملی کے تحت ہمارے لیڈروں کو سیکورٹی فراہم نہ کرکے پارٹی کی توسیع اور فروغ سے دور رکھا جا رہا ہے۔ساہنی نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ مقامی لوگوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی ہے۔ انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت کو ریاست کا درجہ واپس کرنے، کشمیری پنڈتوں کی محفوظ واپسی اور امن کی بحالی کے وعدوں کی مسلسل یاد دہانی کرائی۔
ساہنی نے کہاکہ جموں و کشمیر اپنی ثقافتی شناخت کے تحفظ اور مقامی لوگوں کے لیے روزگار اور تعلیم میں ریزرویشن کا مطالبہ کر رہا ہے۔ ساہنی نے کہا کہ وہ مفت بجلی اور پانی کو جموں و کشمیر کے لوگوں کا حق سمجھتے ہیں اور سمارٹ بجلی میٹروں کی تنصیب، بجلی کے بلوں میں اضافہ، پراپرٹی ٹیکس، ٹول پلازہ جیسے حکومتی احکامات کے خلاف مسلسل سڑکوں پر بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شاید اسی کا نتیجہ ہے کہ ہمارے لیڈروں کو سکیورٹی فراہم نہ کر کے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ساہنی نے کہا کہ پارٹی قائدین کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے پارٹی ہائی کمان نے جموں ڈویژن کی دونوں نشستوں پر امیدوار نہ اتارنے کی ہدایت دی ہے۔
ساہنی نے کہا کہ جموں اور کٹھوعہ ادھم پور کے لیے کانگریس کے اعلان کردہ امیدواروں میں رمن بھلا اور چودھری لال سنگھ اور پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں دونوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ریاست کی تمام ضلعی اکائیوں، کارکنوں اور حامیوں کو ان کے حق میں ووٹ اور مہم چلانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس موقع پر مہیلا ونگ کی صدر میناکشی چھبر، جنرل سکریٹری وکاس بخشی، سکریٹری راجیش ہانڈا موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا