جموں شہر میں اوارہ کتوں کا راج راہ گیروں کی بڑھتی پریشانیوں کا سبب ہے آپ گھاڑی پر ہوں یا پھر جیسے بھی کتوں نے آپ پر حملہ کرنا ہی ہے جموں میونسپل کارپوریشن جموں شہرکوماڈل شہربنانے کے دعوے ضرور کرتی ہے ، شہرکے نکاسی نظام کو بہتربنانے کیلئے تصویری نمائش خوب ہوتی ہے،خاص طورپرمرکزمیں برسراقتدارجماعت بھاجپا سے تعلق رکھنے والے کارپوریٹر فوٹونمائش میں پیش پیش رہتے ہیں، لیکن جہاں بھی جاتے ہیں جاری ترقیاتی کاموں کامعائنہ کرتے پھرتے ہیں، کوئی نیاکام شروع کرنے یاپھر کسی کام کاافتتاح کرنے کی منزل تک نہیں پہنچ پاتے ہیں،جموں میونسپل کارپوریشن میں بھاجپاکی حکمرانی ہے،مرکز میںسڑک بجلی پانی نظام کو مظبوط کرنے کے دعوئوں کی پول جموں شہر میں آکر کھلتی ہے شہرمیں ذرہ سی بارش ہوتے ہی سڑکیں سیلاب ہوجاتی ہیں، مدعے پراتے ہوئے یہاں ہم اج کواہم اوراہلیان جموں کیلئے پریشان کن معاملہ اْبھارنے جارہے ہیں وہ اوارہ کْتوں کی ہڑبونگ ہے، جموں شہرآوارہ کْتوں کی اماجگاہ بن گیا ہے، کسی بھی گلی کوچے ، چوراہے میں جائیں وہاں اوارہ کْتوں کی پوری کی پوری ٹیم راہ گیروں کے لئے باعث پریشانی بنی ہوئی ہے، کہیں سے بچوں، بزرگوں کامحفوظ نکل پاناممکن نہیں،شہرمیں شام پڑتے ہی دِن بھر کے شریف مرے ہوئے یہ کْتے خونخوارشیروںکاروپ دھارلیتے ہیں خاص کر رات میں کوئی بھی پیدل چلنے والاان اوارہ کْتوں سے خوف کھاتاہے، اور خاص طورپرگلیوں سے گذرممکن نہیں ہوتا، اپنے کام کاج ملازمت سے دیرسے گھرانے والوں کامحفوظ گھر پہنچناخطرے سے خالی نہیں،اوارہ کْتوں کے سنگین مسئلے پرجموں میونسپل کارپوریشن برسوں سے قابو پانے کے دعوے اورجتن کررہی ہے لیکن اوارہ کْتوں کی بڑھتی آبادی کی رفتار کے سامنے جموں میونسپل کارپوریشن کی رفتار کچھوے جیسی ہے۔اْمیدکی جانی چاہئے کہ ہمارے جے ایم سی کے کارپوریٹرحضرات اوارہ کْتوں سے ہمدردی کے بجائے اہلیان جموں کیساتھ ہمدردی جتاتے ہوئے اوارہ کْتوں پہ لگام کسنے کی کوشش کریں گے ۔