آیوشمان بھارت- صحت اور تندرستی مرکز کا نام ہواتبدیل
یواین آئی
نئی دہلی؍مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے آیوشمان بھارت – صحت اور تندرستی مرکز کا نام بدل کر ’آیوشمان آروگیہ مندر‘ کر دیا ہے۔وزارت نے اتوار کو یہاں کہا کہ اس سلسلے میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو خط لکھا گیا ہے۔وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری ایل ایس چانگسن نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ آیوشمان بھارت – صحت اور تندرستی مرکز کا نام آیوشمان آروگیہ مندر کیاجانا چاہئے اور نام کے ساتھ آروگیہ پرم دھنم نعرے کا استعمال کیاجانا چاہئے۔مراکز کے ناموں کی تبدیلی کے عمل کی تفصیلی وضاحت خط میں دی گئی ہیں۔ ہر مرکز کا نام تبدیل کرنے کے لیے 3000 روپے کا التزام کیا گیا ہے۔ ملک میں 1.5 لاکھ سے زیادہ آیوشمان بھارت- صحت اور تندرستی مرکز ہیں۔