آل جے اینڈ کے فوک آرٹسٹس ایسوسی ایشن سفر میں پیش پیش
شافیہ گلفام
سرینگر؍؍آل جے اینڈ کے فوک آرٹسٹس ایسوسی ایشن اور شاہ قلندر فوک تھیٹر کے اشتراک سے جموں کے ابھینو تھیٹر میں ثقافتی ورثے اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کی غرض سے آل انڈیا ٹور کا باظابطہ آغاز کیا۔ اس ٹور کے تحت اجمیر شریف، دہلی اور چندی گڑھ میں رنگارنگ ثقافتی پروگرام پیش کئے جائیں گے اور سفر کی اختتامی تقریب 30 اپریل 2024 کو سرینگر میں دھوم دھام سیمنائی جائے گی۔
افتتاحی تقریب پر سریش کمار گپتا سیکرٹری کلچر ڈیپارٹمنٹ جے اینڈ کے، سچن کمار ویشی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جموں،جے اینڈ کے اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز کے ایڈیشنل سیکریٹری سنجیو رانا،صحافی سہیل کاظمی،تیجندر سنگھ سودھی نیوز 18 کے سینئر ایڈیٹر اور آل جے اینڈ کے فوک آرٹسٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین گلزار احمد بٹ موجود رہے۔ثقافتی اور قومی یکجہتی کے اس سفر میں باباریشی فوک تھیٹر کے علاوہ شاردا فوک تھیٹر، قاضی فوک تھیٹر، ارنہ مال فوک تھیٹر، حیات بگھت فوک تھیٹر، صدیق بگھت فوک تھیٹر، گلمرگ گنڈولا فوک تھیٹر، المدار لوکہ پیتھر،شیش محل فوک تھیٹر، شاہ قلندر فوک تھیٹر، کرم بلند فوک تھیٹر، تلکل آرٹس اینڈ میڈیا کولیکٹیو، کلچرل سوسائٹی واہ تھورا، کشمیر بگھت تھیٹر، عزیر فوک تھیٹر، وتستا فوک تھیٹر، نیشنل دمبالی ڈانس سینٹر، دمبالی ڈانس سینٹر کالی شاہ صاحب، فوک دمبالی ڈرامہ تھیٹر، سونزل آرٹ کلچرل آرگنائزیشن،گروپ لیڈر اوم پرکاش شرما، کوریوگرافر جے آر شرما جیکسن، ڈائریکٹر وومید رنگ منچ،گروپ لیڈر گورکھ ناتھ، کوریوگرافر روی شرما، کوریوگرافر راکیش کونا، گروپ لیڈر ناگنی اور پنجابی فوک گلوکار سی آر پریمی شامل ہیں۔افتتاحی تقریب پر جے اینڈ کے اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز ایڈیشنل سیکریٹری سنجیو رانا نے اعتراف کیا کہ جے اینڈ کے فوک آرٹسٹس ایسوسی ایشن کے چئیرمین گلزار احمد بٹ کی روایتی لوک فن کے تئیں ان کی خدمات قابل تعریف ہیں اور ان ہی کی کوششوں کی بدولت اس طرح کا ثقافتی اور قومی یکجہتی آل انڈیا ٹور منعقد کرنے کیلئے راہ ہموار ہوئی جس کے لئے گلزار احمد بٹ مبارکبادی کے مستحق ہیں۔