جموںوکشمیر میں منصوبہ بند ترقی کیلئے لینڈ پولنگ اور ٹی ڈی آر پالیسی کو منظور ی دی

0
0

انتظامی کونسل کافیصلہ؛این بی بی سی سری نگر سیٹلائٹ ٹاﺅن شپ تیار کرے گا
لازوال ڈیسک

سری نگراِنتظامی کونسل نے لینڈ پولنگ پالیسی اور ٹرانسفر ایبل ڈیولپمنٹ رائٹس پالیسی کی منظوری دی جس کا مقصد جموں و کشمیر میں رئیل سٹیٹ سیکٹر کو فروغ دینا ہے۔اِنتظامی کونسل میٹنگ کی صدارت لیفٹیننٹ گورنر نے کہ اور اِس میٹنگ میں مشیر راجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری اتل ڈولو اور لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نے شرکت کی۔لینڈ پولنگ پالیسی کے تحت ڈویلپروں یا نجی زمین کے مالکان اپنی زمین کوپول کرنے اور ترقی کے لئے اجازت نامہ حاصل کرنے کے لئے اکٹھے ہوں گے۔
ترقی کی اِجازت دینے کے وقت متعلقہ شہری گورننس ایجنسیاں انفراسٹرکچر، چوڑی سڑکوں، پارکوں، کھلی جگہوں اور دیگر سہولیات کی ترقی کے لئے کافی زمین رکھیں گی اور بقیہ زمین زمینداروں کو واپس کردی جائے گی جسے وہ آپس میں متناسب طور پر بانٹیں گے۔ مختلف شراکت داروں کے لئے لینڈ پولنگ کے فوائد یہ ہوں گے کہ زمین کے مالکان کے لئے زمین کی قیمت میں بڑھ جاتی ہے اور زمین مالکان کی جانب سے اِس زمین کو تیار کرنے کے لئے بے قاعدہ اراضی پلاٹوں کے مقابلے میں بہتر انفراسٹرکچر پیدا ہوتا ہے۔
مجوزہ پالیسی کا اطلاق 50 ہیکٹر یا اس سے زیادہ کی نوٹیفائیڈ زمین پر ہوگا۔اِنتظامی کونسل نے ایک اور پیش رفت میں ٹرانسفر ایبل ڈیولپمنٹ رائٹس کی گرانٹ اور اِستعمال سے متعلق پالیسی کی منظوری دی۔ اس سکیم کے تحت زمین کے مالک یا ڈویلپر کی جانب سے عوامی مقاصد جیسے سڑک کی چوڑائی، عوامی گزرگاہ، تحفظ، ورثہ اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے دی جانے والی زمین کو ٹی ڈی آر سر ٹیفکیٹ کی شکل میں غیر مالی معاوضہ دیا جائے گا جس میں زمین کے مالک یا ڈویلپر کو دیے گئے بلٹ اپ ائیریا (بی یو اے) یا فلور ائیریا ریشو (ایف اے آر) کی وضاحت کی جائے گی جسے وہ اپنی جائیداد کے بقیہ حصے میں استعمال کر سکتا ہے یا کہیں اور تعمیر کر سکتا ہے۔ یہاں تک کہ وصول کرنے والے علاقوں میں کسی دوسرے ڈویلپر یا صارف کو ٹی ڈی آر فروخت کرکے مونیٹائز کریں.. اس سے ڈویلپروں کو گنجان آباد علاقوں میں دی گئی زمین کے لئے منظور شدہ فلور ائیریا ریشو (ایف اے آر) سے اوپر تعمیر کرنے کی اِجازت ملے گی۔
ٹی ڈی آر پالیسی کا مقصد ماسٹر پلان کی تجاویز پر عمل درآمد کو تیز کرنے میں مدد کرنا ہے اور ابتدائی طور پر جے ڈی اے اور ایس ڈی اے کے دائرہ اختیار میں لاگو کیا جائے گا۔اِنتظامی نے نیشنل بلڈنگ کنسٹرکشن کارپوریشن (این بی سی سی) کو رکھ گنڈ اَکشا بمنہ میں سری نگر سیٹلائٹ ٹاو ¿ن شپ کی تیز رفتار ترقی کے لئے شامل کرنے کی تجویز کی بھی منظوری دی جہاں سری نگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی رہائشی پلاٹوں، گروپ ہاو ¿سنگ اپارٹمنٹوں کی تعمیر کے علاوہ سستے مکانات کے تحت 3,200 فلیٹوں کی تعمیر کے لئے 3,290 کنال اراضی اِستعمال کرے گی۔ سیٹلائٹ ٹاو ¿ن شپ میں کمرشل، سرکاری دفاتر، گرین سپیز، سپورٹس سہولیت اور 200 اہم فائیو سٹار ہوٹل ہوں گے اور پورا منصوبہ 5برس کی مدت میں مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا۔ مشاورت کے لئے این بی سی سی کو شامل کرنے اور ایک عمل درآمد ایجنسی کے طور پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ ٹاو ¿ن شپ کے آس پاس ہائی کورٹ کمپلیکس اور میڈیسٹی بھی بن رہے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا