بجٹ ’وکست بھارت 2047‘ کی مضبوط بنیاد رکھے گا: میگھوال

0
0

کہاسرکار دہشت گردی سے موثر طریقے سے نمٹنے کے لئے نئی حکمت عملی پر کام کر رہی ہے
جان محمد

جموںمرکزی وزیرارجن رام میگھوال کا کہنا ہے کہ سرکار دہشت گردی سے موثر طریقے سے نمٹنے کے لیے ایک حکمت عملی پر کام کر رہی ہے تاکہ جموں خطے سے دہشت گردی کا صفایا کیا جا سکے۔انہوں نے کہاکہ ترقی اور سرمایہ کاری کے لئے امن ضروری ہے۔میگھوال نے مزید کہا کہ 2024 کے بجٹ نے ’وکست بھارت 2047‘ کی مضبوط بنیاد رکھی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ مرکزی بجٹ 2024-25 ہمیں بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں پیشرفت کی صحیح سمت دکھاتا ہے۔ارجن رام میگھوال، مرکزی وزیر مملکت برائے قانون و انصاف (انچارج)، ریاستی پارلیمانی امور، بی جے پی ہیڈکوارٹر، تریکوٹہ نگر جموں میں ذرائع ابلاغ سے بات کر رہے تھے۔اس موقع پر رویندر رینا، صدر جموں و کشمیر بی جے پی، جگل کشور شرما، ایم پی (لوک سبھا) اور سنیل سیٹھی، ترجمان اعلیٰ میڈیا کی بات چیت کے دوران وزیر کے ہمراہ تھے۔
انہوں نے کہاکہ سالانہ بجٹ کے حوالے سے اپوزیشن پارٹیاں لوگوں کو گمراہ کر رہی ہیں کیونکہ بجٹ میں ہر ایک شعبے کی اور توجہ مرکوز کی گئی ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ حالیہ لوک سبھا انتخابات کے دوران اپوزیشن پارٹیوں کا ”آئین خطرے میں ہے“ کا پروپیگنڈہ ناکام ہوگیا اور اس بار بھی ایسا ہی ہوگا۔مرکز کے زیر انتظام علاقے، خاص طور پر جموں خطے میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں اضافے کے بارے میں پوچھے جانے پر، میگھوال نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی ترقی اور سرمایہ کاری کے لیے امن ضروری ہے۔
”انہوں نے کہا کہ ہم ایک حکمت عملی پر کام کر رہے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ دہشت گردی سے موثر طریقے سے نمٹا جائے اور جموں خطہ میں امن برقرار رہے،“۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت جموں خطے میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن برقرار رکھنے کی حکمت عملی پر کام کر رہی ہے کیونکہ ترقی اور سرمایہ کاری کے لیے امن ضروری ہے۔
ارجن رام میگھوال نے کہا کہ جموں میں ہر جگہ بنیادی ڈھانچے کے منصوبے جاری ہیں اور انفراسٹرکچر کی ترقی جیسے ریلوے، ہمہ موسمی سڑکیں، ہائی ویز، ایم ڈی ایف وغیرہ میں اس تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے فنڈز فراہم کیے گئے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ ایم ایس ایم ای کو فروغ دینے کے لیے مدرا لون کی حد 10 سے بڑھا کر 20 لاکھ کر دی گئی ہے۔ سبزیوں کی کاشت کے لیے ایک کلسٹر کو فروغ دیا جائے گا جس میں دواو ¿ں کے پودوں پر زور دیا جائے گا۔وزیر نے کہا کہ اس بجٹ میں حکومت نے روزگار، ہنر مندی،ایم ایس ایم ای اور متوسط طبقے پر توجہ مرکوز کی ہے اور ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے جی ایس ٹی کے فوائد پر بھی بات کی۔
وزیر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس بجٹ میں خطے اور مقامی لوگوں کی اقتصادی مضبوطی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اجزاءموجود ہیں جبکہ خطے کی ترقی کے لیے مختلف سرمایہ کاری کے کامل اجزاءپر زور دیا گیا ہے۔بعد میں، وزیر ارجن رام میگھوال نے صدر رویندر رینا، ایم پی جگل کشور شرما، اور آل سیل انچارج راکیش مہاجن کے ساتھ پارٹی ہیڈکوارٹر میں جموں و کشمیر بی جے پی کے زیر اہتمام ’بجٹ پہ چرچا‘ پروگرام سے خطاب کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا