جموںوکشمیر اِنتظامیہ کا بنیادی مقصد تیز رفتار اِقتصادی ترقی ہے:سنہا

0
0

لیفٹیننٹ گورنر نے اننت ناگ میں 290 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھااور لوگوں کو وقف کیا
کہاصحت اور تعلیم پر ہماری توجہ عوام کو مستقبل کے چیلنجوں کیلئے تیار کرے گی
لازوال ڈیسک

اننت ناگ؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج اننت ناگ میں تقریباً 290 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا اِفتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع اِنتظامیہ، عوامی نمائندوں اور ضلع کے باشندوں کو مُبارک باد دی۔اُنہوں نے کہا کہ یہ ضلع اننت ناگ کی اِقتصادی اور سماجی ترقی کی راہ میں ایک اور سنگ میل ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ صحت، تعلیم، پانی کی فراہمی اور شہری ترقی کے شعبوں میں آج عوام کے لئے وقف کئے گئے متعدد پروجیکٹ معاشرے کے تمام طبقوں کو بااِختیار بنائیں گے۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ صحت اور تعلیم پر ہماری توجہ عوام کو مستقبل کے چیلنجوں کے لئے تیار کرے گی اور ضلع کی ترقی کی کہانی کو دوبارہ بحال کرے گی ۔اُنہوںنے کہا کہ دیہی ترقی، پی ڈبلیو (آر اینڈ بی)، جل شکتی، ماہی پروری اور سیاحتی شعبوں میں منصوبوں کا سنگ بنیاد ررکھنے سے لوگوں کے معیارِ زندگی پر واضح اثر پڑے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،’’ جموںوکشمیر یو ٹی اِنتظامیہ کا بنیادی مقصد تیز رفتار معاشی ترقی ہے جو سماجی ترقی کے ساتھ مربوط ہے۔ مختلف شعبوں کو ہم آہنگ کرنے، معیارِ زندگی کو بہتر بنانے اور صنعتی شعبے میں وسیع مواقع سے فائدہ اُٹھانے کی اِجتماعی کوششوں سے جموں و کشمیر آج ملک میں ترقی کی تبدیلی میں سب سے آگے ہے۔‘‘لیفٹیننٹ گورنرمنو ج سِنہا نے 124.17 کروڑ روپے کی لاگت سے جن37 پروجیکٹوں کا اِفتتاح کیا ہے ان میں جل شکتی کے 29 پروجیکٹ ، مین بازار پہلگام کی بیوٹیفکیشن، بوائز ڈگری کالج کھنہ بل میں کثیر المنزلہ عمارت اور ڈگری کالج بجبہاڑہ میں اکیڈمک بلاک اور اضافی کلاس روم، ٹاؤن ہال کے احاطے میں آفس کمپلیکس، ایم سی قاضی گنڈ، کنگن ہال میں روہو اور فٹ برج پر بلاک آفس کی عمارت، این ٹی پی ایچ سی کہریبل پروجیکٹ کے تحت سڑکوں کی اپ گریڈیشن شامل ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے 166.56 کروڑ روپے کی لاگت سے جن 39 پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا ۔ ان میں دیہی ترقی کے محکمہ کے 20 پروجیکٹ،پی ڈبلیو ڈی ( آر اینڈ بی ) کے 9 منصوبے؛ ماہی پروری کے 4 منصوبے، پہلگام میں دریائے کے کنارے پر تفریحی مقام کی ترقی، نگر وان (سٹی فارسٹ)، سلیگام تنترائے پورہ، ایمو سنڈو، بریڈ اکھراج پورہ اور شمہل حسن نور میں منجھادن، مہند اور واٹر سپلائی سکیمیں شامل ہیں۔اِس موقعہ پر چیئر مین ڈی ڈی سی اننت ناگ چوہدری محمد یوسف گورسی، اے ڈی جی پی کشمیروِجے کمار،پرنسپل سیکرٹری پبلک ورکس ( آر اینڈ بی ) شیلندر کمار ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری،صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کماربدھوری اور سینئر افسران موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا