جل جیون مشن : پانی کے تحفظ کو فروغ دینے کے لیے گورنمنٹ بوائز ہائر اسکنڈری اسکول ڈوڈہ میں پینٹنگ مقابلے کا انعقاد

0
0

طلبا کو جل جیون مشن کی اہمیت اور پانی کے درست استعمال کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا گیا
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ؍؍ڈوڈہ ضلع کے جل شکتی ڈپارٹمنٹ اور ڈی پی ایم یو یونٹ نے جل جیون مشن (جے جے ایم) فورنائٹ جشن پروگرام کے ایک حصے کے طور پر ایک پینٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا، جس کا مقصد پانی کے تحفظ کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔یہ تقریب گورنمنٹ بوائز ایچ آر سیکنڈ سکول ڈوڈہ میں منعقد ہوئی اور اس میں 40 طلباء کی پرجوش شرکت دیکھی گئی جنہوں نے پانی کے تحفظ کے موضوع پر اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔وہیں طلبا کو جل جیون مشن کی اہمیت اور پانی کے درست استعمال کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔اس تقریب میں پرنسپل روبی ناز کے علاوہ سکول کے اسٹاف اور طلباء نے بھی شرکت کی۔وہیںڈسٹرکٹ کلچرل سیل کی انچارج انورادھا نے پینٹنگز کو جج کیا اور نوجوان فنکاروں کی تخلیقی صلاحیتوں اور کوششوں کو سراہا۔تاہم چیف ایجوکیشن آفیسر، پرشوتم گوریا نے پورے پروگرام کی نگرانی کی، اور اس کی آسانی سے عمل آوری کو یقینی بنایا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا