*جلیبی*

0
0
ریاض انور بلڈانوی
 خوش ہُوا ، جس کسی نےکھائی ہے
واہ کیا رس بھری مٹھائی ہے
رنگ دلکش ، مٹھاس ہے نیاری
سب کو مرغوب ، سب کویہ پیاری
کیا بناوٹ ہے خوش نما اس کی
چاشنی سب سے ہے جدا اس کی
کیا  مزےدار  ذائقہ  ہے   عجب
شہدجیسی مٹھاس خوب غضب
منھ میں آ جائے دیکھ کر پانی
ساری دنیا ہے اس کی دیوانی
شاد ہو کر اسے سبھی کھائیں
کھائیں اک بار کھاتے ہی جائیں
واقعی یہ بڑے مزے کی ہے
جان لو نام ،  یہ جلیبی ہے
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا