شیراز چودری
راجوری؍؍ ہر سال کی طرح اس سال بھی 12 ربیع الاول کے متعلق جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا جلوس پرانہ بس اڈا راجوری سے عید گاہ تک نکالا گیا جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی جلوس میں ننھے منے بچوں بزرگوں نوجوانوں ہر عمر کے لوگوں نے حصہ لیا اور اسلامی پرچم لہراتے ہوئے لبیک یا رسول اللہ کے نعرے بلند کیے 12 ربیع الاول کے متعلق مرکزی جامع مسجد عید گاہ راجوری میں ایک عظیم عالی شان تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں باہر سے آئے ہوئے علماء مہمان خصوصی رہے اور انہوں نے ایک بڑے جم غفیر کے سامنے سیرت النبی بیان کی اس موقع پر لازوال سے بات کرتے ہوئے چند لوگوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت بیان کی اور اج کے دن کے اوپر روشنی ڈالی تقریب کے خاتمے پر خصوصی دعا کی گئی۔