سید زاہد
بدھل/ / جموں و کشمیر سمیت راجوری ضلع کے بدھل کوٹرنکہ اور خواص میں عید میلادالنبی کے سلسلے میں بڑے جوش اور جزبے کہ ساتھ ریلیاں نکالی گی مرکزی جامع مسجد بدھل سے سب سے بڑی ریلی نکالی گئی جو بدھل قصبہ سے گزرتی ہوئی عید گاہ بدھل میں اختتام پذیر ہوئی۔ 12 ربیع الاول کو ریلی میں بڑی تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی مذہبی جلوسوں اور اجتماعات کے انعقاد کیے گے کوٹرنکہ میں بھی عید میلاد النبی بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گی کوٹرنکہ میں بھی بڑی ریلی کا انقاد کیا گیا سینکڑوں کی تعداد میں فرزندان توحید نے عید میلاد النبی کے جھنڈے لہراتے ہوئے کوٹرنکہ قصبے میں نظر ائے عید میلاد النبی خواص تحصیل میں بھی بڑے جوش جذبے کے ساتھ لوگوں نے منائی ۔وہیں عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں یہاں بدھل کوٹرنکہ خواص میں سب سے بڑا مذہبی جلوس نکالے گئے۔ بدھل اور کوٹرنکہ بازاروں سے گزرنے والے جلوس میں بڑی تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی اس موقع پر نونہال بچے بزرگ نوجوان ہاتھوں میں عید میلاد النبی کہ جھنڈے اٹھائے ہوے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں مذہبی نعرے لگا رہے تھے۔ پرجوش ریلی کے شرکاء نے اپنے جذبات اور عقیدت کے اظہار کے لیے بلند آواز میں درود شریف اور نعتیں پڑھی بدھل کوٹرنکہ خواص کے ملحقہ دیہاتوں میں بھی سیرت نبویﷺ کے حوالے سے مکمل مذہبی وابستگی کے ساتھ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں علمائے کرام نے تفصیلی وضاحتیں دیں۔ عید میلادالنبی کے زیراہتمام محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں علمائے کرام نے سیرت نبوی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اورکہاکہ صحابہ کرام کی ہر صبح عید میلا د النبیﷺ ہوتی تھی۔آج سرکار دوعالم ﷺ بظاہر ہمارے سامنے نہیں ہیں مگر صحابہ کرام صبح و شام نبی پاک ﷺ کی زیارت کرکے عید مناتے تھے۔انھوںنے کہاکہ رب تعالی ارشاد فرماتا ہے کہ اے محبوب ﷺ اگر آپﷺ تمہیںپیدا کرنا مقصود نہ ہوتا تو دنیا کو پیدا نہ کرتا۔ اس لئے جب سے دنیا کو وجودعمل میں آیا ہے تب سے ہر دور میں نبی برحقﷺ کی میلاد کا تذکرہ ہوتا آیا ہے۔یہاں تک کہ کعبہ شریف نے بھی آپ ﷺ کی پیدائش کی خوشی منائی ہے۔