جامعہ ملیہ اسلامیہ میں قرآن کی نمائش 30 جون تک جاری رہے گی

0
0

یواین آئی
نئی دہلیجامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے کہا کہ یہ اہم نمایش تھی، لائبریری انتظامیہ اور نور مائکرو فلم کے کارکنان مبارکباد کے مستحق ہیں، اس طرح کے پروگرام ہونے چاہئے ،اس سے قرآن سے رشتہ مضبوط ہوتا ہے اور انسان اس پیغام سے متعارف ہوتا ہے ، جو اس کے رب نے اپنے بندوں پر عائد کیا ہے ۔یہ بات انہوں نے 11 جون سے 25 جون 2018 تک منعقد ہونے والا قرآن کی نمائش میں کہی۔ اب یہ نمائش 30 جون کو اختتام پذیر ہوگا۔ انھوں نے کہا جامعہ ایسی یونیورسٹی ہیں جس میں تقریبا سارے ہی موضوعات کی تعلیم اور ریسرچ ہو رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اسلام کاپیغام ہی ہے کہ دیگر مذاہب کا بھی احترام ہو اس لئے دیگر مذاہب کے حتمام کے ساتھ ہی ان کے ماننے والوں کے درمیان بھی قرآن کو عام کر ے کی ضرورت ہے ۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ ڈاکٹر ذاکر حسین کے لائبریرین ڈاکٹر ایچ جے عابدی نے کہا کہ ہماری یہ دوسری نمائش ہے قرآن مجید کی، خوشی کی بات ہے کہ جس مقصد کے لئے ہم نے اس کا اہتمام کیا تھا کامیاب رہے ، بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور قرآن کے نادر و نایاب نمونوں سے اپنی آنکھوں اور روح کو منور کیا۔ بہت مثبت رد عمل سامنے آیا، لوگوں کے شوق کو دیکھتے ہوئے ہم نے 30 تک اسکو بڑھا دیا ہے ۔ فتح پوری مسجد کے امام مفتی مکرم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا نمائش میں موجود نسخو ں کو دیکھ کر طبیعت خوش ہوئی، سارے فنکار مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انھوں نے تمام تر کمیوں اور خامیوں کے باوجود اتنا اہتمام کیا، انھوں نے قرآن کی بے حرمتی سے بچنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو قرآن مجید سے سبق لینا چاہئے اور اس کو سمجھنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں 11 جون سے 25 جون 2018 تک منعقد ہونے والا قرآن کی نمائش آج اختتام کو پہنچنا تھا ؛لیکن لوگوں کے ذوق اور شوق کو دیکھتے ہوئے اس میں مزید پانچ دن کا اضافہ کر دیا گیا ہے اور یوں اب یہ نمائش 30 جون کو اختتام پذیر ہوگا۔ اس مناسبت سے آج جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ایک سوینیر کا بھی اجراءوائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد کے ہاتھوں عمل میں آیا، اس سوئینر میں نمائش میں رکھے گئے قرآنی صفحات کے عکس اور دیگر تفصیلات درج ہیں ۔ اس موقع پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اساتذہ اور طلباءسمیت بڑی تعداد میں شائقین موجود تھے ۔ خیال رہے کہ اس نمائش کا جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اہتمام نور مائکرو فلم انٹرنیشنل، ایران کلچرل ہاوس دہلی نے کیا تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا