توی لینڈ سول سوسائٹی نے ڈاکٹر امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا

0
0

اگر بابا صاحب نے ہندوستانی آئین کو تحریر نہ کیا ہوتا تو سماج کے سبھی طبقات کو برابر حقوق نہ ملتے:کلسوترہ
لازوال ڈیسک
جموںآل انڈیا کنفیڈریشن برائے ایس ٹی، ایس سی اوبی سی کی توی لینڈ اکائی اور سول سوسائٹی برائے توی لینڈ نے بابا صاحب بھیم راﺅ امبیڈکر کو ان کے 127ویںیوم پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا ۔اس سلسلہ میں یہاں آر این ٹیگور پبلک اسکول بھورے چک منڈل جموں میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں معززین اور طلاب نے شرکت کی۔اس موقع پر کنفیڈریشن کے ریاستی صدر آر کے کلسوترہ نے شرکت کی۔وہیں تقریب میں ہنس راج، سوم ناتھ ڈوگرہ،بھشن داس، برو رام، کھزور چند، رمیش کیتھ، درشن بھگت،پرشوتم لال،کلدیپ راج و دیگران نے اظہار خیال کیا جبکہ طلاب نے ڈاکٹر امبیڈکر کی حیات پر روشنی ڈالی۔آر کے کلسوترہ نے اس موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر نے ہندوستانی آئین بناتے ہوئے بغیر ذات کے ایک سماج کا خواب دیکھا تھا جس میں ہر طبقہ کو برابر حقوق فراہم کرنے تھے۔انہوں نے کہا کہ اگر بابا صاحب نے ہندوستانی آئین کو تحریر نہ کیا ہوتا تو سماج کے سبھی طبقات کو برابر حقوق نہ ملتے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا