تنگ آئے جنگ آئے ،ہائی اسکول بنی کے ماسٹر محمد اقبال نے ویڈیو کی جاری

0
0

کہا مجھ سے بچوں کے ساتھ کھلواڑ برداشت نہیں ہوتا ،مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی ہیں!
ہیڈ ماسٹر صاحب گھر رہتے ہیں ،فیزیکل ایجوکیشن ماسٹر نے سنبھالا ہے اسکول
ابو عذیر
بنی ،کٹھوعہ//تحصیل بنی کے ہائی اسکول رولکا سے ماسٹر محمد اقبال نے ایک ویڈیو جاری کیا ۔موصوف نے اپنے اسکول کے عملہ سے تنگ آکر یہ قدم اٹھایا اور اپنے بیان میں انہوں نے اچیف یجوکیشن آفیسر کٹھوعہ،وزیر تعلیم الطاف بخاری اور ریاستی وزیر اعلیٰ محترمہ محبوبہ مفتی کا ذکر کیا اور کہا کہ اس ویڈیو کو سننے والے میرے اس پیغام کو اونچے عہدیداران تک پہنچائےں۔واضح رہے کہ پچیس سالوں سے نوکری کر رہے مذکورہ ماسٹربڑی ایمانداری سے اپنے سبھی کاموں کو انجام دے رہے ہیںاور اس اسکول میں پچھلے دو سالوں سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔انکا کہنا ہے انکے اسکول میں ہیڈماسٹر کا ایک چمچہ ہے (پی ای ایم )فیزیکل ایجوکیشن ماسٹر جو کہ انکی غیر حاضری میں ہیڈ ماسٹر کے سبھی کاموں کو سنبھالا کرتے ہیںاور سینئروں میں پانچویں نمبر پر ہیں۔اسکی وجہ یہ ہے کہ ہیڈماسٹرگھر میں دوکان کا کاروبار کرتا ہے۔ہیڈ ماسٹر کا جب دل چاہے ہفتہ ،دس اور پندرہ دنوں میں صرف ایک بار اسکول میں چہرہ دکھاتے ہیںتب تک انکی جگہ خالی رہتی ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ابھی حال ہی میں ایک نئے ٹیچر بنام سدیش کمار پی ای یم کا تقرر ہواہے اسے بھی ہیڈ ماسٹر جی اپنے ساتھ لے گئے اور بیچ میں چھٹیاں بھی تھی اور اسکے بعد پھر سے انہوں اپنی چھٹیاں اسکول میں یہ کہہ کر لے لی کہ وہ رمساسے اسکول کاباقی سامان لا نا ہے جبکہ انکا کہنا کہ میں اس کا انچارج ہوںاور وہاں کوئی بھی سامان باقی نہیں رہا تھا۔لیکن اسکے باوجود بھی وہ اسے ساتھ لے گئے۔ کچھ دنوں پہلے بھی وہ اسکول سے غیر حاضر رہے تھے باقی عملہ نے اپنی اپنی حاضریاں لگا لی تھی جبکہ ٹیچر اور ہیڈ ماسٹر جو موجود نہیں تھے میں نے سوالیہ نشان لگائے تو اس پر پورا عملہ مجھ پر بھڑک گیا۔ پی ای ایم اور ہیڈ ماسٹر نے کہا کہ کس نے میرے انچارج کی نوکری کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے ؟ ماسٹر محمد اقبال نے بتایاکہ انہوں نے پورے اسکول کے عملہ کے سامنے کہا کہ جس نے ایسا کیا ہے اسے اب تک مارا کیوں نہیں؟اور مارنے کی دھمکی بھی دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی جان کی فکر ہورہی ہے جبکہ میری آنکھوں کے سامنے یہ سب دھوکہ دہی مجھ سے برداشت اور اسکول کے بچوں کے ساتھ کھلواڑ مجھے پسند نہیں۔اسی کے چلتے میں نے قدم اٹھایا ہے اور حکومت وقت سے میری درخواست ہے کہ اسکول میں آکرچانچ کریں میرے پاس ثبوتوں کا انبار لگا ہوا ہے ۔ماسٹر موصوف نے گذارش کی ہے بچوں کا مستقبل خطرے میں ہے اسے جلد از جلد سدھارا جائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا