تمام سےکولر، ترقی پسند، قوم سےاسی جماعتوں اور سماجی گروپوں نمائندوں کا کنونشن مئی مےں منعقد ہوگا

0
57

شہری حقوق حاصل کرنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی بنائی جائے گی:بھیم سنگھ
لازوال ڈیسک
جموںنےشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی اور اسٹےٹ لےگل اےڈ کمےٹی کے اےگزےکےوٹےو چیئرمےن پروفےسربھےم سنگھ نے اعلان کےا کہ تمام سےکولر، ترقی پسند، قوم سےاسی جماعتوں اور سماجی گروپوں کے نمائندوں کا قومی کنونشن مئی مےں منعقد کےا جائے گا جس مےں جموں وکشمےر کے لوگوں کو بھی جمہورےت اور قانون کی حکمرانی کے فوائد دستےاب کرانے کے لئے مشترکہ حکمت عملی بنائی جائے گی جو تمام دےگر ہندستانی شہرےوں کو حاصل ہےں۔پروفےسر بھےم سنگھ نے ےہ بھی اعلان کےا کہ نوجوانوں اور طلبا کی اےک مشترکہ کمےٹی قائم کی جائے گی جوگاﺅں مےں جاکر اتحاد، بھائی چارہ اور انصاف کاپےغام پھےلائے گی جس سے بھائی چارہ اور اتحاد کے دشمن بے نقاب ہوسکےں۔انہوں نے جموں وکشمےر کی حکمراں جماعتوں پر نفرت پھےلانے والے عناصرکی مد دکرنے کا الزام لگاےاجس سے علاقہ مےں شہری بدامنی اور علاقائی تنازعہ پےدا ہوسکے۔پنتھرس سپرےمو نے جموں وکشمےر کے تمام طبقات سے نفرت اور افواہیں پھےلانے والے شرپسند عناصر سے ہوشےا رہنے کی اپےل کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا