اسکولوں میں غریب طلباءکے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے:شوکت علی چوہدری

0
39

لازوال ڈیسک
جموںجموں و کشمیر صاف ستھرا موﺅمنٹ کے ریاستی صدر شوکت علی چوہدری نے نگروٹہ میں ایک پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جس میں موصوف نے معیار تعلیم کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا ۔شوکت چوہدری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غریب طلاب کے ساتھ سرکاری اسکولوں میں نا انصافی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ بھی اسکولوں میں بہتر نتائج لانے میں ناکام ہو چکے ہیں۔موصوف نے کہا کہ نگروٹہ علاقہ کے اسکولوں کے نتائج چار سے پانچ فیصد رہتے ہیںکیونکہ سرکاری اسکولوں کے اساتذہ غریب طلاب کے ساتھ فراڈ کر رہے ہیں اس لئے طلاب کو معیار کی تعلیم نہیں دی جا تی ہے۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اسکولوں میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ جو اساتذہ اپنی ذمہ داریوں کو بہتر سے انجام نہیں دے رہے ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور ان پر نجی ٹویشن سینٹروں سے روک لگائی جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا