تمام بھرتیوں میں مقامی نوجوانوں کو ترجیح دینا میری ترجیحات میں شامل: چودھری لال سنگھ

0
79

کٹھوعہ کے کئی علاقہ جات میں ریلیوں سے کیا تبادلہ خیال، پارٹی کے کئی لیڈران اور عوام نے کی شرکت
کہا بھاجپا نے صرف ووٹ بینک کی سیاست کی، عوام کے استحصال اور فرقہ وارانہ پالیسیوں میں ملوث رہی
لازوال ڈیسک
ہیرا نگر؍؍دو بار سابق ایم پی، اور تین بار سابق کابینی وزیر اور ادھم پور لوک سبھا حلقہ کے کانگریس امیدوار نے چودھری لال سنگھ نے راجباغ، میرپور، منگاٹیاں، چن روڑیاں، بن، سیسوان، چندوان، چن دتیال، چڈوال، دیالا چک، ٹلی، جسروٹا پیلس اور دیگر کئی علاقہ جات میں ریلیوں سے تبادلہ خیال کیا ۔وہیں ہیرا نگر سٹی میں ایک بڑے اجتماع سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے چودھری لال سنگھ نے کہا کہ بی جے پی جس نے 10 سال تک ملک پر حکومت کی اور صرف ووٹ بینک کی سیاست کی، عوام کے استحصال اور فرقہ وارانہ پالیسیوں میں ملوث رہی۔ انہوں نے کہا کہ بھاجپا نے لوگوں کو مذہب اور ذات پات کے نام پر تقسیم کیا کیونکہ یہ ان کی ووٹ بینک کی پالیسی کے مطابق تھا۔ چودھری لال سنگھ نے کہا کہ وہ موجودہ ایم پی امیٹھی اور ادھم پور میں بحث کرتے ہیں اور بھول جاتا ہے کہ انہوں نے جموں و کشمیر کے لوگوں کو ٹول پلازہ دیا ہے،حلقے کے غریب عوام کی زمینوں کے میوٹیشنز منسوخ کر دیے گئے ہیں اور اب غریب لوگ اس زمین پر ہل نہیں چلا سکتے جو وہ آزادی کے بعد سے کر رہے تھے۔
انہوں نے کہاکہ انتخابات کے دوران موجودہ رکن پارلیمانبسوہلی کے لوگوں کو ضلع کا درجہ دینے کا مطالبہ کرنے لگتے ہیںاور جب بی جے پی نے 370 چھین کر ریاست کی تنظیم نو کی تو موجودہ رکن پارلیمان اس عرصے میں کیا کر رہے تھے؟ کیا وہ بسوہلی کو ضلع کا درجہ نہیں دے سکتے؟ چودھری لال سنگھ نے کہا کہ کانگریس غریبوں کی پارٹی ہے جبکہ بی جے پی صرف بڑے تاجروں کی خدمت کے لیے موجود ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ بی جے پی حکومت نے جموں و کشمیر کے عوامی اثاثوں اور تمام وسائل کو بڑے کارپوریٹ اور ان کے دوستوں کو بیچ دیا ہے۔ انہوں نے مزید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس آمرانہ طرز حکومت نے اتنی ترقی کی ہے تو وہ گزشتہ 10 سالوں سے اسمبلی انتخابات سے کیوں بھاگ رہے ہیں۔
وہیںہیرا نگر قصبہ میں ایک بڑے اجتماع سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے چودھری لال سنگھ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اگر اقتدار میں ووٹ دیا گیا تو موجودہ انتظامی ڈھانچہ جو کہ پچھلے 10 سالوں سے گہری نیند میں ہے نہ صرف بیدار ہو گا بلکہ ان کی شکایات کا ازالہ کرنے کے لیے عوام کی دہلیز تک پہنچے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور حکومت میں جن مقامی ملازمین کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے ان کو عزت و احترام دیا جائے گا۔ انہوں نے اجتماع میں موجود نوجوانوں کو یقین دلایا کہ اس خطے میں جو بھی کمپنیاں کام کر رہی ہیں انہیں ترجیحی بنیادوں پر مقامی نوجوانوں کو بھرتی کرنا ہو گا۔ اسی دوران محترمہ کانتا اندوترا سابق ایم ایل اے نے چوہدری کے حق میں مہم کو تیز کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا