تلک، جیسوال ٹی 20 ٹیم میں شامل

0
0

ممبئی، 05 جولائی (یو این آئی) نوجوان باصلاحیت بلے باز یشسوی جیسوال اور تلک ورما کو اگست میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہونے والی ٹی 20 آئی سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔
جیسوال اور تلک دونوں نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 2023 سیزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ آئی پی ایل 2023 کے لیے ‘ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر’ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے جیسوال نے 14 میچوں میں 164 کے اسٹرائیک ریٹ سے 625 رن بنائے جس میں ایک سنچری اور چھ نصف سنچریاں شامل ہیں۔ جیسوال کو ڈومیسٹک کرکٹ میں ان کی کارکردگی کی وجہ سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل کے لیے ہندوستانی ٹیم کے ساتھ لندن بھیجا گیا تھا۔ انہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف 12 جولائی سے شروع ہونے والے دو ٹیسٹ میچوں کے لیے بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
دوسری طرف 20 سالہ تلک ورما نے 2022 کے بعد ممبئی انڈینز کے مڈل آرڈر میں آئی پی ایل 2023 میں شاندار کارکردگی سے اپنی جگہ یقینی کی ہے۔ تلک نے اس سال 11 آئی پی ایل میچوں میں 164.11 کے اسٹرائیک ریٹ اور 42.88 کی اوسط سے 343 رن بناتے ہوئے ممبئی کے پلے آف تک پہنچنے میں اہم کردار ادا کیا۔
سنجو سیمسن نے نئے مقرر کردہ ہیڈ کوچ اجیت اگرکر کی قیادت میں منتخب ٹیم میں واپسی کی ہے۔ سیمسن کندھے کی انجری کی وجہ سے جنوری-فروری 2023 میں نیوزی لینڈ کی ٹی20 سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔ تیز گیند باز اویش خان اور لیگ اسپنر روی بشنوئی کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا