تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں 29سال بعد تین لاپتہ افراد کے ڈھانچوں کے باقیات دستیاب

0
0

یواین آئی
حیدرآبادتلنگانہ کے ضلع کریم نگر کے ایروکولا واگو علاقہ میں حال ہی میں مقامی افراد کو ریت میں لاری کے زنگ آلود کیبن کا حصہ دستیاب ہونے کے بعدتین افراد کے ڈھانچوں کے باقیات دستیاب ہوئے ۔29سال قبل چار افراد بشمول مویشیوں کا تاجر دولت خان ،ان کا بھائی مخدوم خان دونوں متوطن کیشاپٹنم ،کریم نگر ٹاون سے تعلق رکھنے والے مزید دو افراد کے شنکر اور وینکٹ سوامی کے ساتھ لاری میں سفر کر رہے تھے کہ کریم نگر ٹاون کے قریب ایروکولا واگو کے قریب طوفان کے سبب ان کی لاری بہہ گئی ۔1988میں ان کا پتہ چلانے کی کوشش رائیگاں ثابت ہوئی اور ان کو لاپتہ یا ممکنہ مردہ قراردیاگیا ۔دو دن پہلے تین افراد کے ڈھانچوں کے باقیات کے ساتھ ساتھ اس دن انہوں نے جو کپڑے پہنے تھے ،پولیس کو دستیاب ہوئے ۔علاوہ ازیں لاری کے کیبن اور اس کی بیٹری ریت کی کھدوائی میں دستیاب ہوئی۔کریم نگر رورل سب انسپکٹر انجینیلو نے ریوینوڈپارٹمنٹ کی مدد سے کھدوائی کا کام شروع کروایا ۔تین مختلف مقامات پر یہ ڈھانچوں کے باقیات دستیاب ہوئے ۔ڈھانچہ کے ساتھ ملے نیلے رنگ کے شرٹ کو دولت خان کے افراد خاندان نے پہچان لیااور بتایاکہ اس دن وہ یہی شرٹ پہنے ہوئے تھے ۔انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ مخدوم خان اور شنکر نے سفید رنگ کے شرٹس پہنے تھے جو دوسر ے ڈھانچوں کے پاس ملے کپڑوں سے میل کھاتے ہیں۔یہ باقیات مقامی ولیج ریوینو افسر کے پاس رکھے گئے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا