تلنگانہ: تلنگانہ گرامین بینک میں چوری کی ناکام کوشش

0
0

حیدرآباد3اگست(یواین آئی)تلنگانہ کے ضلع آصف آباد کے دیہی گاوں منڈل مستقرمیں تلنگانہ گرامین بینک کی ایک شاخ میں کل شب چوری کی ناکام کوشش کی گئی۔پولیس نے بتایا کہ ایک نامعلوم شخص نے بینک کا دروازہ توڑ کر نقد رقم کی چوری کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔ بینک میں موجود سی سی ٹی وی پر ریکارڈ کی گئی فوٹیج کے مطابق، یہ شخص بینک کے اندر گھوما اور کچھ بھی چوری کیے بغیر چلا گیا۔ بینک کے اسٹاف کو اس بات کا احساس اُس وقت ہوا جب انہوں نے ہفتہ کو بینک کھولا۔ اس دوران، پولیس نے اس شخص کی تصویر جاری کی جس میں عوام سے درخواست کی گئی کہ وہ اس کی شناخت کریں اور پولیس کو اطلاع دیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا