تلنگانہ:ضلع مُلگ کے ریزیڈنشیل اسکول فاربوائزمیں طلبا مسلسل بیماریوں کا شکار

0
0

حیدرآباد3اگست(یواین آئی)تلنگانہ کے ضلع مُلگ میں بنڈاروپلی تلنگانہ ریزیڈنشیل اسکول فاربوائزمیں طلبا مسلسل بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ 12 گھنٹوں کے دوران تین طلبا کو اسپتال منتقل کرنا پڑا۔یہ واقعہ مقامی طور پر بحث کا موضوع بن گیا ہے۔ جمعرات کی رات 8ویں جماعت کے طالب علم کی صحت خراب ہوگئی، جس کے بعد اس کو اساتذہ نے مُلگ ایریا اسپتال منتقل کیا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ کسی زہریلے کیڑے نے اسے کاٹا ہے، جس پر طالب علم کو بہتر علاج کے لیے ورنگل ایم جی ایم اسپتال منتقل کیا گیا۔ جمعہ کی صبح 10ویں جماعت کے ایک دوسرے طالب علم کو پیٹ کی درد پراسپتال لے جایا گیا۔ چونکہ درد شدید تھا، اس کے والدین کو اطلاع دی گئی اور وہ اس وقت وہ ہنمکنڈہ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں زیرعلاج ہے۔ اسی دن صبح 8 بجے کے قریب ایک اور طالب علم اچانک چکر آ کر گر گیا، جسے فوری طور پر مُلگ ایریا اسپتال منتقل کیا گیا۔ چونکہ اس کی حالت نازک تھی، اسے فوراً ہنمکنڈہ کے پرائیوئیٹ اسپتال منتقل کیا گیا۔ تین میں سے ایک طالب علم کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ وقفہ وقفہ سے تین طلبا کے بیمارپڑنے پرا ن کے والدین نے تشویش کااظہار کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا