تعلیم ہر وسیلہ وبہبود کا منبع ،معیاری واعلیٰ تعلیم کے ہر شخص کو باشعور ہونا ناگزیر :ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری

0
0

سیکریٹری قبائلی امور نے دورہ پیر پنچال میں جاوید احمد چوہدری دہڑہ موڑہ کی دعوت قبول کرکے حوصلہ افزائی کی نوازش سے سرفراز کیا
منظور حسین قادری

سرنکوٹ؍سکریٹری قبائلی امور ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری نے راجوری سے واپسی پر تحصیل سرنکوٹ کے دہڑہ موڑہ میں مرحوم الحاج ولی محمد کے صاحبزادہ جاوید احمد چوہدری کے چائے کی دعوت قبول کرکے حوصلہ افزائی کی ۔واضح ہو ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری کا دہڑہ موڑہ میں پرتپاک استقبال ہوا جہاں معززین نے انھیں خدمت خلق اور انسان دوستی کے جملہ خصائل وعوامل پر تہنیت پیش کی دوران گفت وشنید مندوبین نے انھیں اعلیٰ شخصیت قراردیتے ہوئے کہا کہ رواں برس قبائیلی خانہ بدوشوں کو منزل مقصود تک رسد کے لئے کدوکاوش اتنی مؤثر ثابت ہوئی کہ راہگیروں کو سامان کے لئے گاڑیاں فراہم کی گئیں ۔FRA سے مستحقین تک ان کا حق پہچانے میں کوئی بھی دقیقہ فروگذاشت نہیں ہونے دیا ۔زمینی وسماوی آفات وبلیات کے شکار افراد کو سرکار کی طرف سے امداد واعانت کروائی گئی گویا کہ حقوق العباد میں نمایاں کارہائے نمایاں کی انجام دہی سے مرصع عوامل کے اطلاق کا ملکہ ڈاکر شاہد اقبال کو ودیعت ہے ۔اس موقع پر دارالعلوم نظامیہ فیض العلوم دہڑہ موڑہ کے پرنسپل اور مرکزی جامع مسجد بلال کے امام وخطیب قاری منظور حسین قادری سرپنچ حلقہ پنچایت دہڑہ موڑہ ذاکر حسین نائب سرپنچ الحاج نورحسین الحاج ماسٹر علی محمد الحاج محمد قاسم مختار احمد اشفاق احمد ودیگران بھی موجود تھے اس موقع پر ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری نے کچھ ترقیاتی سرگرمیوں کے بارے میں متعارف کروایا انھوں نے کہا کہ اگر چہ یہ دورہ غیر سرکاری ہے مگر پھر بھی اپنا فرض ہے کہ ملک وملت کے لئے ہمہ وقت کچھ نہ کچھ کرنا نہ کرنے سے بہتر ہے ۔موصوف نے غریب طلبہ وطالبات کے لئے ہوسٹلوں سرکاری اسکیمز سے استفادہ کرنے پر زوردیا اور کہا کہ تعلیم ہر وسیلہ وبہبود کا منبع ہے معیاری واعلیٰ تعلیم کے ہر شخص کو باشعور ہونا ناگزیر ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا