تروپتی میں کار، لاری سے متصادم۔دو ہلاک

0
0

حیدرآباد16جنوری(یواین آئی)آندھراپردیش کے تروپتی ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک اور بعض دیگرزخمی ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے علاقہ مندامور کے قریب اُس وقت پیش آیا جب حیدرآباد سے درشن کے لئے تروملا جانے کے دوران کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اوریہ کار ٹہری ہوئی لاری سے ٹکراگئی۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ بعض دیگر زخمی ہوگئے جن کو علاج کے لئے رویا اسپتال منتقل کردیاگیا۔مہلوکین کی شناخت 47سالہ ناگیش اور25سالہ شراون کمار کے طورپر کی گئی ہے جبکہ زخمیوں میں اپرنا، سواتی، سنجنا، لکشمی نارائنا اور رادھیکا شامل ہیں جن کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا