ترال جھڑپ میں مارے گئے غیر ملکی جنگجو گانٹھ مولہ بارہمولہ میں سپرد خاک مقامی لوگوں کے علاوہ کئی پولیس اہلکاروں نے آخری رسومات ادا کئے

0
116

سی این آئی
سرینگرگزشتہ دنوں ترال کے نازنین پورہ علاقے میں فورسز اور جنگجوﺅں کے درمیان جھڑپ میںجاں بحق ہوئے غیر ملکی جنگجوﺅں کو بارہمولہ کے گانتھ مولہ علاقے میں سپرد خاک کیا گیا ہے ۔ سی این آئی کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ دنوں ترال کے نازنین پورہ علاقے میں فورسز اور جنگجوﺅں کے درمیان جھڑپ میں جیش محمد سے وابستہ تین جنگجوﺅں جاں بحق ہو گئے جن میں د و مقامی تھے جبکہ ایک غیر ملکی تھا ۔معلوم ہوا ہے کہ جھڑپ میں جاں بحق غیر ملکی جنگجوﺅں کو بدھ کی شام دیر گئے پولیس کی ایک ٹیم نے گانٹھ مولہ بارہمولہ پہنچایا جہاں انہیں درجنوں لوگوں اور پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں غیر ملکی جنگجوﺅں کیلئے مخصوص قبرستان میں سپرد خا ک کیا گیا جبکہ اس کا نماز جنازہ میں ادا کیا گیا ۔ خیال رہے کہ بدھ کو نازنین پورہ ترال میں فوج اور جنگجوﺅں کے درمیان خونین معرکہ آرائی میں تین جنگجوﺅں جاں بحق ہو گئے جس میں دو مقامی تھے جبکہ ایک غیر ملکی تھا ۔جاں بحق جنگجوﺅں میں سے صرف کئی گھنٹوں سے سرگرم تھا جبکہ دوسرا 23دنوں سے سرگرم تھا ۔ جھڑپ میں جاں بحق ہوئے غیر ملکی جنگجوکی شناخت پولیس نے ابوقاسم کے بطور ہوئی اور پولیس کے مطابق وہ جیش محمد کا اعلیٰ کمانڈر تھا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا