تحصیلدار مینڈھر شہزاد لطیف خان کا تبادلہ،الودااعی تقریب کا کیا گیا انعقاد

0
0

مینڈھر میں اپنی تعیناتی کے دوران جو کام کئے ان کو ہم کبھی بھول نہیں سکتے :عوام
ناظم علی خان
مینڈھرتحصیلدار مینڈھر شہزاد لطیف خان کو بدھوار کے روز مینڈھر کے معززین کی طرف سے ایک الوداعی پارٹی دی گئی جس میں مینڈھر کے کونہ کونہ سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں کی تعداد لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر معززین نے بولتے ہوئے تحصیلدار مینڈھر کے ان کارناموں پر نظر ڈالی جو انھوں نے ایمانداری سے اپنی تعیناتی کے دوران مینڈھر میں سر انجام دئیے لوگوں کا کہنا تھا کہ سرکار کو اس قسم کے تحصیلدار کو ٹرانسفر نہیں کرنا چاہیے تھا جنھوں نے مینڈھر میں جگ جگہ کیمپ لگا کر غریب لوگوں کوسرٹفیکٹ دینے کے علاقہ لوگوں کے موقعہ پر بے شمار کام کئے ان کی ایمانداری کو ہم کبھی بھی بھول نہیں سکتے اور اس قسم کا تحصیلدار دوبارہ ملنا مینڈھر کے لوگوں کے لئے نہائت ہی مشکل ہو گا اور تحصیلدار مینڈھر کی تعیناتی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ تحصیلدار مینڈھر اپنی تعیناتی میں جو کام کئے ان کو ہم کبھی بھول نہیں سکتے اور ہمیں دکھ ہے کہاس قسم کے ایماندار اور دیانت دار تحصیلدار کو ٹرانسفر کرکے پونچھ بھیج دیا گیا ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ پونچھ کے اندر اس سے بھی زیادہ کام ایمانداری سے کریں گئے انھوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ آنے والے نئے تحصلیدار بھی ان کے نقش و قدم پر چل کر ان سے بھی بہتر کام کریں گے تاکہ مینڈھر کے لوگوں کو شہزاد خان جیسے تحصیلدار کی یاد نہ آئے انھوں نے تحصیلدار مینڈھر شہزاد لطیف خان کو ایمانداری سے کام کرنے کی مبارک باد دی اس موقعہ پر تحصیلدار مینڈھر نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کا شکر گزار ہوں جنھوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر مجھے الوداعی پارٹی دی لیکن میں نہیں چاہتا تھا کہ اس قسم کا آپ کام کریں کیونکہ میں مینڈھر کے علاقہ بھاٹہ کس کا رہنے والا ہوں میرا فرض بنتا تھا آپ لوگوں کا کام ایمانداری سے کرنا جس کو میں نے نبھایا ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی کام مجھ سے رہ گیا ہو تو مجھے معاف کرنا لیکن میں نے کوشش کی کہ غریب شخص دوبارہ تحصیل کے گیٹ سے اندر نہ آئے اس کا کام کرکے اس کو واپس بھیجا جائے میں آپ لوگوں کا مشکور ہوں جنھوں نے مجھے اتنا اچھا پیار دیا میرے پاس وہ الفاظ نہیں ہیں کہ میں آپ کا شکریہ ادا کر سکوں۔ اس موقعہ پر محمد رزاق خان، چوہدری امان اللہ، گل سید خان، شوکت علی خان، مکھنا چوہدری،فرید میر،دلشاد جٹ،بلرام شرما، پروین کمار ساہنی کے علاوہ کئی معززین لوگ موجود تھے جس کے بعد تحصیل ملازمین نے بھی ان کو پارٹی دے کر الوداع کیا جب کہ گذشتہ رات ڈاک بنگلہ مینڈھر میں بھی ایک پارٹی کا اہتمام کیا گیا جو پی ٹی پی یوتھ لیڈر یوتھ شوکت علی خان نے کیا تھا اس موقعہ پر ایس ڈی ایم مینڈھر ڈاکٹر تنویر خان نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی جبکہ ان کے علاوہ پی ڈی پی سینئر لیڈر ایدوکیٹ محمد معروف خان ،طلعت سرور خان،حاجی محمدسلیم،ماسٹر صدیق خان،سلیم خان،کے علاوہ کئی معززین لوگ موجود تھے۔انھوں نے تحصیلدار مینڈھر کی کارکردگی پر نظر ڈالتے ہوئے کہا کہ تحصٰلدار مینڈھر نے ایمانداری سے اپنا کام سر انجام دیا جس کی ہم سراہنا کرتے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا