ساجد طفیل لون
بھدرواہ تحصیلدار بھدرواہ، شوکت حیات متو نے آج تحصیل بھدرواہ کے گاو¿ں بروا، پٹوار حلقہ دراڈو میں آپ کی زمین آپکی نگرانی، اور دیگر آن لائن ریونیو سروسز کے بارے میں لینڈ پاس بکس تقسیم کیے اور ایک آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا۔ آزادی کا امرت مہوتسو کی عنوان کے تحت ضلع بھر میں جاری ڈیجیٹل ہفتہ کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر بیداری پروگرام/ لینڈ پاس کی تقسیم کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں کونسلر ضلع ترقیاتی کونسل بھدرواہ ٹھاکر یودھویر، سرپنچ پنچایت ہنگا کملا دیوی، متعلقہ نائب تحصیلدار، متعلقہ پٹواری، ممبر پنچایت منجو دیوی اور بڑوا اور ملحقہ پنچایتوں کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔