تازہ برفباری و بارشوں سے سردی کی لہر

0
0

موسم میں اچانک تبدیلی ، کشتواڑ کی سڑکیں زیر آب
عمران شاہ
کشتواڑ//خطہ چناب کے بالای علاقوں میں گزشتہ چار پانچ دنوں ہو رہی موسلہ دار بارشیں اور بلای علاقوں میں ہونی والی ہلکی برف باری کی وجہ سے درجہ حرات 10ڈگری سیلیس تک گر گیا ہے جس کی وجہ سے ضلع بھر میں اپریل کے مہینے میں بھی موسم سرما جیسے حلات پیدا ہوئے ہیں۔ دریں اثناءلگاتار بارشوں کی وجہ سے قصبہ میں جگہ جگہ پر پانی جمع ہو گیا ہے ۔جس کی وجہ سے کشتواڑ کی سڑکیں زیر آب ہو گئی ہے۔ نالیوں میں پانی کا بہاﺅ کافی ہو گیا ہے قصبہ کے ک±لید،بناستان ،لنک روڈ، گھوڈحالی، چوک عمر محلہ، کچھ خزانہ، عمر محلہ بارش کے پانی سے زیر آب ہو گئے ہیں ۔جس سے لوگوں کو کافی پریشان ہو رہی ہے۔ لوگوں نے بات کرتے ہوے کہا کہ ناقص بدروح سسٹم کی وجہ سے بارشوں نے کشتواڑ کے گردونواح میں ماحول کو الودہ کر دیا ہے۔تاہم لوگوں کو ماہ اپریل کے وسط میں بھی گرم کپڑے پہنے ہو ئے دیکھا گیا۔ سردی کہ وجہ سے لوگ گرم کپڑے پہنے کو مجبور ہوئے ہیں ذرایع نے لازوال کو بتایا کہ ضلع کے پہاڑوں پر برف سے بھرے ہوے ہیں، جبکہ کہ میدانی علاقوں میں بھی بارشیں ہوئی ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا