بی جے پی کے جھوٹے وعدوں سے لوگ تنگ آچکے ہیں، تبدیلی ناگزیر: عمر عبداللہ

0
92

کہاجن لوگوں نے جموں وکشمیر کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا انہیں اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں
یواین آئی

جموں؍؍جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے پیر کے روز کہاکہ یوٹی کی پانچ پارلیمانی نشستوں پو انڈیا الائنس کے امیدوار کامیاب ہونگے۔انہوں نے کہاکہ جن لوگوں نے جموں وکشمیر کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا انہیں اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔عمر عبداللہ نے ایک دفعہ پھر کہاکہ غلام نبی آزاد بی جے پی کے اشاروں پر ناچ رہا ہے۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے بھدرواہ کے مختلف علاقوں میں روڈ شو کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کو ریاست کا درجہ چھین کر یونین ٹریٹری میں تبدیل کرکے بی جے پی نے یہاں کے لوگوں کے ساتھ بہت بڑی نا انصافی کی۔
عمر عبداللہ نے کہاکہ پچھلے چھ سالوں کے دوران بھاجپا جموں وکشمیر میں اسمبلی چناو کرانے میں ناکام رہی۔ان کے مطابق جموں وکشمیر میں کئی پر بھی ترقی نظر نہیں آرہی ، بھاجپا کے لیڈران جھوٹے دعوئے کر رہے ہیں۔عمر عبداللہ کا کہنا تھا کہ آنے والے پارلیمانی انتخابات کے دوران انڈیا الائنس کے امیدوار کامیابیوں کے جھنڈے گارڈ دیں گے۔
ان کے مطابق جن لوگوں نے جموں وکشمیر کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ کیا انہیں اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں۔نیشنل کانفرنس کے نائب صدر نے کہاکہ بھاجپا نے گزشتہ آٹھ سالوں سے یہاں کے لوگوں کو جمہوری حقوق سے محروم رکھا۔ان کے مطابق الیکشن کے دوران لوگ بھاجپا کی عوام کش پالیسیوں کے خلاف اپنی رائے دہی کا استعمال کریں گے۔
غلام نبی آزاد کو ایک دفعہ پھر ہدفہ تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہاکہ آزاد بھاجپا کا حامی ہے۔انہوں نے کہاکہ انڈیا الائنس کے امیدواروں کے ووٹ کاٹنے کی خاطرہی آزاد نے اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشست سے امیدوار کھڑا کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا