بی جے پی کا ایمرجنسی کے معاملہ پر ویڈیو دکھا کر کانگریس پر حملہ

0
0

یواین آئی
نئی دہلیبھارتیہ جنتا پارٹی نے ایمرجنسی پر کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کر کے ہندوستانی تاریخ میں اسے سیاہ باب قرار دیا ہے ۔ بی جے پی نے 26جون 1975کے اخباروں کے تراشے اور وزیر اعظم نریندر مودی اور پارٹی صدر امت شاہ کی آواز والا ویڈیو جاری کیا ہے ۔بڑی تعداد میں لوگوں کی گرفتاری کو بھی ویڈیو میں دکھایا گیاہے ۔ مسٹر مودی نے ویڈیو میں کہا کہ کانگریس نے ایمرجنسی میں پورے ملک کو جیل میں تبدیل کردیا تھا۔25جون 1975کی شب کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اقتدار میں بنے رہنے کیلئے ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی۔ مسٹر شاہ نے کہا کہ تقریباً ایک کروڑ افراد کو فیملی پلاننگ جیسے بہیمانہ قانون کا سامنا کرنا پڑا اور ایک سال کے اندر سرجری کے ذریعہ مردو ں کو گذرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ شادی کا پتہ کئے بغیر ہر عمر کے لوگوں کی نسبندی کردی گئی۔ انہوں نے کہا کہ 25جون 1975سے مارچ1977تک یعنی 21 مہینے تک ایمر جنسی یا آمرانہ حکومت چلائی گئی۔اس دوران اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے میڈیا کی آزادی پر قدغن لگانے سمیت شہری حقوق کوختم کردیا گیاتھا۔مسٹر شاہ نے کہا کہ اس وقت سپریم کورٹ کے تین سینئر ججوں کو برخاست کرکے جسٹس اے این مورتی کو چیف جسٹس مقرر کیا گیاتھا۔بھارتیہ جنتا پارٹی ملک کے الگ الگ حصوں میں ایمرجنسی پر کانفرنس کرے گی۔مسٹر مودی ممبئی میں ایک پروگرام میں ایمرجنسی پر کانگریس کو گھیریں گے ۔جبکہ مسٹر شاہ احمد آباد میں ایک پروگرام سے خطاب کریں گے ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے ایمرجنسی کی برسی پر ملک بھر میں منگل کو ‘یوم سیاہ’منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔مرکزی وزرا-دھرمیندر پردھان ،اننت کمار اورپرکاش جا¶ڈیکر بالترتیب چھتیس گڑھ،مدھیہ پردیش اور راجستھان میں پریس کانفرنس کریں گے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا